نتائج سے پہلے ہی بھوپال میں لگے کمل ناتھ کی حکومت کے پوسٹر، بی جے پی لیڈرنے کہا،شکست ہوگئی تووزیراعلیٰ اکیلے ذمہ دارہوں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2018, 4:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج منگل کو اعلان کئے جانے ہیں۔لیکن نتائج سے پہلے ہی کانگریس کارکنان میں جوش نظر آ رہا ہے۔ایگزٹ پول کے نتائج سے کافی خوش کانگریس کارکنوں نے بھوپال واقع پارٹی دفتر کے باہر مبارک کے پوسٹر بھی چسپاں کر دیئے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ ان پوسٹروں میں سینئر لیڈر کمل ناتھ کی قیادت کو فتح کرنے کا سبب بتایا گیا ہے۔کارکنوں نے پوسٹر میں لکھا ہے کہ کمل ناتھ جی کی قیادت میں کانگریس کی حکومت کا ہیلو ۔غور طلب ہے کہ نتائج سے پہلے آئے سب ایگزٹ پول میں کانگریس کو برتری دکھائی گئی ہے۔کچھ ایگزٹ پول میں کانگریس اور بی جے پی میں کانٹے کی ٹکر بھی دکھائی گئی ہے۔بتا دیں کہ کانگریس لیڈر جیت یقین ظاہر کررہے ہیں۔لیکن نتائج سے پہلے ہی وزیر اعلی کے عہدے کی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔انتخابات سے پہلے ہی کمل ناتھ اور جیوتی رادتیہ سندھیا کے نام کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔کئی مواقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی سے سوال بھی داغا گیا کہ کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو وزیر اعلی کون ہوگا۔کمل ناتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر ہیں تو وہیں جیوتی رادتیہ سندھیا کو انتخابی مہم کمیٹی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔غور طلب ہے کہ مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر 28 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔اس بار 75 فیصد کے قریب پولنگ ہوئی تھی۔ بتا دیں کہ نتائج سے پہلے بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان بھی بیان بازی چل رہی ہے۔بی جے پی کے سابق ایم پی رگھونندن شرما کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہمیں بڑا نقصان ہونے والا ہے، ایگزٹ پول ہمارے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اکیلے جیت کا کریڈٹ لیتے ہیں تو شکست کی ذمہ داری بھی انہی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔