گنگاصفائی بھی جملہ نکلا،آلودگی بڑھنے کی رپورٹ پرکانگریس کاحملہ
نئی دہلی18اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کانگریس نے گزشتہ چار سال کے دوران گنگا میں آلودگی بڑھنے کی خبرکے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ 2014کے عام انتخابات میں صاف شفاف گنگا کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی مودی حکومت کا ’نمامی گنگا‘پروگرام بھی جملہ ثابت ہوا ہے۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجیوالا نے گنگا کی صفائی کے سلسلے میں میڈیا میں آئیں خبروں پر کہا کہ چار سال پہلے گنگا کی صفائی کے سلسلے میں عوام کو متوجہ کرنے والی جو باتیں کی گئی تھیں،وہ صرف جملے بازی ثابت ہوئی ہیں اور گنگا پہلے کے مقابلے اور زیادہ گندی ہوگئی ہے۔گنگاکی صفائی کے لیے مودی حکومت نے جو ’نمامی گنگے‘پروگرام شروع کیا تھا وہ بے اثر رہا ہے اور صاف گنگا کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیاگیا ہے۔