نیویارک میں ہونے والی بھارت پاک مذاکرات پر کانگریس نے اُٹھائے سوال ؛کجریوال نے بھی پوچھا مودی لولیٹرکی بجائے منہ توڑجواب کیوں نہیں دیتے ؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st September 2018, 8:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس اونیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان  دوطرفہ ملاقات کی خبروں اور پاکستان کی جانب سے ملاقات کی پیشکش قبول کرنے کو لے کر مودی حکومت پر اپوزیشن حملہ آورہو گیاہے۔کانگریس نے سوال کھڑا کیا ہے اور پوچھا ہے کہ نیویارک کی  بریانی کیوں کھانی ہے ؟

وہیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تقریر نہیں بلکہ ایکشن چاہیے۔اگرچہ نیویارک میں ہونے والی پاک بھارت مذاکرات کو لے کر حکومت کوئی بڑا فیصلہ لے سکتی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کی دہشت گردانہ پالیسی پر مودی حکومت نے سخت رخ اپنایا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے  کہا  کہ سال 2004 سے2014 کے درمیان بی جے پی ہمیشہ یہ ہنگامہ کرتی رہی کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، لیکن اب مودی حکومت خود نیویارک میں دہشت گرد انہ وارداتوں اور بھارتی فوجیوں پر ہو رہے حملوں کے درمیان پاکستان سے بات چیت کرنے کے لیے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 2014 سے 2018 کے درمیان مودی حکومت نے ملک کو صرف گمراہ کیا ہے۔وہیں اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے کہاہے کہ وزیر اعظم اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے، کہتے تھے لو لیٹر لکھنے سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اب   ان کی زبان میں جواب دینا ہوگا تو دیجیے ، مزید کہا کہ  دو اب ان کی زبان میں جواب۔ کجریوال نے کہا کہ آپ سالگرہ پر ان کے یہاں کیک کاٹنے جاتے ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔