نائپال کے انتقال پر مودی کا اظہار تعزیت
دہلی،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ہندوستان نژاد نوبل انعام یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپال کے انتقال پر گہر ے رنج و غم اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا’’انہیں ان کے کاموں کے لئے یاد کیا جائے گا، جس میں تاریخ، ثقافت، نوآبادیات، سیاست اور دیگر موضوعات شامل ہیں‘‘۔مسٹر مودی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا، ''ان کا گزرنا ادب کی دنیا کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔اس دکھ کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت‘‘۔
خاندانی ذرائع کے مطابق85 سالہ نائپال کا ہفتہ کو لندن میں انتقال ہو گیا۔