ہماچل پردیش میں سردی کا قہر جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd February 2019, 8:23 PM | ملکی خبریں |

شملہ ،02 ؍فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہماچل پردیش میں ہفتہ کو سردی کا قہر جاری رہا تاہم دارالحکومت شملہ سمیت کئی علاقوں میں دھوپ بھی نکلی۔موسمیات محکمہ نے اگلے ہفتے برفباری اور بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔شملہ کے منحکمہ موسمیات کے مطابق چار فروری کے بعد سے ریاست کے دور دراز علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ریاست میں پانچ سے آٹھ فروری تک درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ کم از کم درجہ حرارت منالی میں صفر سے نیچے 3.8 ڈگری سیلسیس،کپھری میں صفر سے نیچے 2.2 اور ڈلہوزی میں صفر سے نیچے 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔لاہول اوراس کے قرب کا علاقہ ریاست کا سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت صفر سے نیچے 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔وہیں کالپا میں درجہ حرارت صفر سے نیچے 7.8 ڈگری سیلسیس رہا۔شملہ میں کم از کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے سے ہفتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ڈلہوزی میں آٹھ سینٹی میٹر، کالپا میں سات سینٹی میٹر اور کھری میں چار سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...