دہلی،این سی آرمیں پی این جی ،سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th July 2017, 12:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی25جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی این سی آر میں سی این جی پی ،این جی کے دام بڑھ گئے ہیں۔دہلی میں سی این جی 1.11روپے فی کلو اور 1.27روپے فی کلو نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آبادمیں بڑھے ہیں۔اب دہلی میں سی این جی کی قیمت 38.76روپے فی کلوہوگی جبکہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں سی این جی کی قیمت 44.42روپے فی کلوہوگی۔بڑھے ہوئے دام منگل آدھی رات سے لاگو ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ پی این جی کے دام دہلی میں 33پیسے فی کیوبک میٹر بڑھائے گئے ہیں۔اب دہلی میں پی این جی کی قیمت 25.19روپے فی کیوبک میٹر ہو گی۔جبکہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں پی این جی ڈی کی قیمتوں میں36پیسے فی کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔اب یہاں پی این جی کی 26.37روپے فی کیوبک میٹر ملے گی۔اندرپرستھ گیس لمیٹڈنے کہاکہ رات 12:30بجے سے صبح 5بجے کے درمیان سی این جی خریدنے پر وہ ڈیڑھ روپے فی کلو گرام کی چھوٹ دیناجاری رکھیں گے۔اس وقت دہلی میں سی این جی37.26روپے فی کلو اور نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آبادمیں42.92روپے فی کلو ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔