چین کی چالاکی سمجھنے کے لئے چینی زبان سیکھیں گے آئی ٹی بی پی کے جوان، مسوری میں ہوگی ٹریننگ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th August 2017, 8:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:16/اگست(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)چین سے سرحدی تنازعہ کے درمیان سرحد پر تعینات ہونے والے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو اعلی سطح پر چینی زبان سیکھنے کی مہم شروع کی جائے گی۔ اب آئی ٹی بی پی کے جوان ’’نی ہاؤ‘‘ یعنی نمسکاراور ’’ہوئی کو‘‘یعنی پیچھے ہٹ جاؤ جیسی چینی زبان بولتے نظر آئیں گے۔ یہ مہم اس لئے چلائی جا رہی ہے تاکہ سرحدپر وہ چینی فوجیوں کی زبان کو بھی سمجھ سکیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ، گزشتہ 55 دنوں سے سکم کے نزدیک ڈوکلام میں چل رہی چینی فوج اور ہندوستانی فوج کی کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور چین کی سر حد کی حفاظت کرنے والے آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو مدارین یعنی چینی زبان سکھائی جائے گی۔آئی ٹی بی پی اس کے لئے مسوری کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک ڈپارٹمنٹ کھول رہا ہے، جس میں چینی زبان جاننے والے آئی ٹی بی پی کے حکام اور جوانوں کی تعیناتی شروع کی جا چکی ہے۔
پہلے مرحلے میں 12 افراد کی تعیناتی کی جائے گی جو چینی زبان مدارین کو پہلے ہی سیکھ چکے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس وقت 200 سے 250 افسر اور جوان جے این یو سے چینی زبان سیکھ چکے ہیں۔ ان سیکھے ہوئے افسر اور جوانوں کوآئی ٹی بی پی نے سرحد پر مختلف جگہوں پر تعینات کیا ہوا ہے، اب چین۔ہند کے درمیان سرحد پر ہونے والی بات چیت کو سمجھنے میں یہی نوجوان مدد کرتے ہیں لیکن آنے والے وقت میں اور تمام بینک آف پنجاب میں چینی زبان جاننے والے نوجوان اور افسر تعینات کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔