چیف سکریٹری حملہ: سسودیا سے کل ہوگی پوچھ گچھ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2018, 12:26 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 24 مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )دہلی کے چیف سیکرٹری پرمبینہ حملہ کیس میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے رضامندی کے اظہار کے بعد ریاست کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے کل پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال سے اس معاملے کے سلسلے میں تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس کے بعد کل سسودیا کو تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔دہلی پولیس کو بھیجے گئے جواب میں سسودیا نے کہا کہ وہ جمعہ کو ساڑھے چار بجے تحقیقات میں شامل ہوں گے۔دہلی پولیس نے آج بتایا کہ کارروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم کل سسودیا کے متھرا روڈ واقع رہائش گاہ پر جائے گی۔وزیر اعلیٰ کجریوال کے سرکاری رہائش گاہ پر 19 فروری کے اجلاس کے دوران چیف سکریٹری پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ حملے کے وقت وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی موجود تھے۔ آپ کے دو ممبران اسمبلی امانت اللہ خان اورپرکاش جروال کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔