وزیراعلیٰ یوگی کے دفتر کے سامنے ایک بزرگ شخص پڑھنے لگا نماز، پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th October 2018, 8:54 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ 13 اکتوبر ﴿ایس او نیوز﴾ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کے روز دیر شام اینیکسی میں افسران کے ساتھ میٹنگ کر رہے تھے۔ دریں اثنا پگڑی باندھے ایک بزرگ نے سخت سکیورٹی کو نظر انداز کرتے ہوئے اینیکسی کے سامنے سڑک پر چادر بچھا کر نماز پڑھنے لگا۔ نماز پڑھنے کے بعد اس نے یوگی اور مودی کے خلاف نعرے بازی کر کے ہنگامہ کیا اور چلا گیا۔ اس دوران سی ایم دفتر پر تعینات پولیس اہلکار اس کی ویڈیو کلپ بناتے رہے۔ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔ ایس ایس پی نے اس معاملہ میں دو سپاہیوں کو معطل کر دیا ہے۔

دراصل، حضرت گنج علاقہ میں واقع وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے سامنے ایک عجیب نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں اینیکسی کے سامنے ہری پگڑی باندھے ایک شخص اپنی اسکوٹی سے آکر رکا۔ اس کے بعد اس شخص نے بھیڑ بھاڑ کے بیچ اینیکسی کے گیٹ نمبر 1 کے سامنے پہلے مودی اور یوگی کے خلاف نعرہ لگایا اور پھر وہیں نماز پڑھی۔ سڑک پر جام لگتے ہی ٹریفک پولیس  کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ تھوڑی دیر میں ہنگامہ کے بعد بزرگ نے چادر سمیٹی اور اسکوٹی لے کر چلا گیا۔

ایس ایس پی کلاندھی نوتھانی کے مطابق ملزم کی شناخت عیش باغ رام نگر کے رہائشی رفیق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے خلاف حضرت گنج تھانے میں سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش سمیت سات دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ تو وہیں دوسری جانب پولیس نے ملز م بزرگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔