راہل گاندھی کو روی شنکر پرساد کا جواب، ٹوئٹرسے ملک کی خارجہ پالیسی نہیں چلتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2019, 11:46 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 14 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار نہ ہو پانے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔چین کے ویٹو پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو گھیرا۔کانگریس کے الزام پر بی جے پی نے جوابی حملہ کیا ہے۔مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ ہے، چین کے رویے سے ناخوش ہے،ہندوستان کو جب تکلیف ہوتی ہے تو راہل گاندھی کو خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی سے میرا سوال ہے کہ 2009 میں یو پی اے کے وقت میں بھی چین نے مسعود اظہر پر یہی ٹیکنیکل ہتھیار لگایا تھا، اس وقت بھی آپ نے ایسا ٹویٹ کیا تھا کیا؟ راہل گاندھی جی کاخود چین کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔ایسے میں وہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے اور مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار کرانے میں مدد کرتے۔

روی شنکر پرساد نے کہا کہ دہشت گرد مسعود اظہر کوعاملی دہشت گرد قرار دینے پر آج چین کے علاوہ پوری دنیا ہندوستان کے ساتھ کھڑی ہے،یہ ایک طرح سے ہندوستان کی سفارتی فتح ہے،کیا مسعود اظہر جیسے ظالمانہ قاتل کے معاملے میں کانگریس کا سر دوسرا ہوگا؟ راہل گاندھی کے ٹویٹ سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں اس بات سے خوشی ہے،ہندوستان کو جب بھی تکلیف ہوتی ہے تو راہل خوش کیوں ہوتے ہیں؟۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔