سال کے آخر تک ریاست کے ہر گھر میں بجلی پہونچائیں گے:نتیش کمار

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th August 2018, 1:17 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:11/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج دعویٰ کیاکہ بہار کے 17اضلاع میں گھر گھر بجلی پہنچ گئی ہے۔اس سال کے آخر تک تمام اضلاع میں ہر گھر میں بلب جلنے لگے گا۔نتیش کمارنے اعلان کیا کہ اگلے سال مارچ تک ایک ہزار سے زیادہ کاشت کے لیے الگ سے فیڈر پہنچ جائیں گے۔توانائی کے شعبے کی جانب سے بجلی کی عمارت کے احاطے میں منعقد منصوبوں کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یہ باتیں کہیں۔نتیش کمار نے کہا کہ بجلی سے بہارمطمئن ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں کام تیزی سے چل رہا ہے۔اسے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج سے چھ سال پہلے15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر گاندھی میدان میں ہم نے اپنی تقریر کے دوران یہی کہا تھا کہ بجلی کی صورت حال کوبہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم نے بہاروالوں کو واضح کہا تھا اگر بجلی کی صورت حال میں بہتری نہیں لائیں گے پھر ہم2015میں ووٹ مانگنے نہیں جائیں گے۔اس بجلی کے شعبے میں تیزی سے کام ہواہے۔نتیش کمار نے کہا کہ غریب کے گھرایک بلب جلتا تھا اور بل 4000-5000روپے تک پہنچ جاتا تھا۔گزشتہ مالی سال میں بجلی کے بل سے آمدنی 8000 کروڑ ہوئی۔اگر بجلی کمپنیاں خسارے میں رہتی ہیں تو ان کی تلافی ریاستی حکومت اپنے سے گرانٹ میں دیتی ہے۔لیکن پہلے سے کافی کم دینا پڑتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔