بی جے پی لیڈر کی مضحکہ خیز بیان، تاریخ سے کھلواڑ ،بھگوائیت کے نشہ کا اظہار ،غداروں کا تعمیر کیا ہوا تاج محل بھارتی ثقافت پر ’کلنک ‘: سنگیت سوم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 8:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،16؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دنیا بھر میں بھارتی ثقافت کی پہچان اور دنیا کے سات عجائب میں میں شمار کئے جانے والے تاج محل کو اتر پردیش حکومت کے ذریعہ سیاحتی کتابچہ میں جگہ نہیں دئے جانے کے باعث لے کر حال ہی میں تنازعہ ہوا تھا اور اب ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی کے متنازعہ ممبر اسمبلی سنگیت سوم نے تاج محل کو بھارتی ثقافت پر کلنک تاتے ہوئے کہا ہے کہ تاج محل کی تعمیر غداروں نے کی تھی ۔ سنگیت سوم نے کہا:بہت سے لوگ اس بات سے فکر مند ہیں کہ تاج محل کو یوپی ٹورزم بک سے تاریخی مقامات کی فہرست سے ہٹا دیا گیا، کس تاریخ کی بات کر رہے ہیں ؟ جس شخص (شاہجہاں ) نے تاج محل بنوایا تھا، اس نے اپنے باپ کو قید میں ڈالا تھا، وہ ہندوؤں کا قتل عام کرنا چاہتا تھا اگر یہی تاریخ ہے، تو یہ بہت افسوسناک ہے، اور ہم ’ اتہاس ‘ بدل ڈالیں گے میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں ۔ تاریخ سے ناواقفیت اور سیاسی مفاد کیلئے اس قدر مضحکہ خیزی نہایت ہی افسوس ناک ہے ۔سچائی تو یہی ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے صرف سیاسی اہداف پیش نظر ہوتے ہیں ۔ سنگیت سوم کی ہرزہ سرائی یہی نہیں رکی ؛ بلکہ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ بابر ، اکبر ، اورنگ زیبؒ اور دوسرے مغلیہ سلاطین غدار تھے اور ان کا یہ بھی دعوی ہے کہ وہ تاریخ سے ان کے نام مٹا دیں گے ۔ بی جے پی کے ایم پی انشل ورما نے بھی اسی خیال سے اتفاق کرتے ہوئے کہاتاج محل سیاحتی مقام ہے اسے بھارتی ثقافت میں شامل نہ کریں ، سنگیت سوم نے جو کچھ بھی کہا، اس میں کسی طرح کا کوئی تنازع نہیں ہے اور اس پر سیاست نہ کی جائے ۔واضح ہو کہ لال قلعہ ، تاج محل ، دہل کی جامع مسجد مغلیہ سلطان شاہجہاں نے تعمیر کی تھی اور لال قلعہ بھارتی ثقافت کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ۔ اس شر انگیز بیان کے جواب میں جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے کرارا جواب دیتے ہوئے طنز کیا،’’آئندہ 15اگست کو لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم کا خطاب نہیں ہوگا؟ نہرو اسٹیڈیم سے پی ایم کاخطاب ہوگا ، جو کچھ دلوں میں لا محدود خوشیاں بھر دے گا ‘‘ وہیں حیدرآباد کے ممبر اسمبلی اسد الدین اویسی نے سنگیت سوم کے بیان پردندان شکن جواب دیتے ہوئے کہا ’’ یہ سرکار تاریخ سے نفرت میں اندھی ہوگئی ہے ، میں انہیں چیلنج دیتا ہوں عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست سے تاج محل کو ہٹانے کے لیے یونیسکو سے مطالبہ کریں ؛ بلکہ تمام سیاحوں سے بھی گذارش کریں کہ اگر آپ بھارت آتے ہیں تو تاج محل دیکھنے نہ آئیں ‘‘ ۔ واضح ہو کہ سنگیت سوم بھاجپا فائر برانڈ کی فہرست میں سے ایک ہیں ،2013کے مظفر نگر فسادات میں جن نیتاؤں کی شمولیت ہے ان میں سنگیت سوم کا بھی نام ہے ۔کئی دنوں سے تاج محل کے تعلق سے متنازعہ بیان جاری کیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل ستیہ دیو نے بھی تاج محل کے تناظر میں سخت تبصرہ کیا تھا ، البتہ یوپی کے سیاحتی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے گذشتہ دنوں تنازع پر حکومتی موقف کی وضاحت کی اور ان بیانوں کی تردید کی ان کا کہنا تھا ’تاج محل ہمارا ثقافتی ورثہ ہے او ردنیا کے مشہور سیاحتی مراکز میں شمار کیا جاتاہے ‘۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔