بی جے پی ذات ،مذہب نہیں دیکھتی،صرف کام دیکھتی ہے مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کوٹکٹ دینے میں نظراندازکرنے پر شاہنوازحسین کادعویٰ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 10th November 2018, 7:07 PM | ملکی خبریں |

اندور10نومبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے بی جے پی کی طرف سے ایک مذہب خاص کے لوگوں کو مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں امیدوار نہیں بنانے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کی پارٹی ہے جو مذہب دیکھ کر نہیں بلکہ کام دیکھ کر ٹکٹ دیتی ہے۔شاہ نوازنے یہاں گزشتہ رات نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کانگریس کو مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں 4۔5 نہیں، بلکہ کم از کم 40 ٹکٹ مذہب خاص کے لوگوں کو دینا چاہیے تھے۔ انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اب تک مذہب خاص کے ووٹوں کی تقسیم کی سیاست کرکے کانگریس اپنے فائدے کیش کراتی رہی ہے۔حال ہی میں اترپردیش کے فیض آباد کا نام بدل کر ’ایودھیا‘ کیے جانے کے سوال پر مسٹر حسین نے کہا کہ دنیا کے ہندوؤں کے رام میں آستھاہے۔ ایودھیا ایک پرانا نام تھا جسے تبدیل کرکے فیض آبادکیا گیا تھا۔ اب اس کوجوں کا توں کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔گزشتہ 10 ماہ میں اترپردیش میں پولیس تصادم میں مارے گئے ایک ہزار سے زائد افراد کے معاملہ میں اپوزیشن کی طرف سے اقلیتوں کونشانہ بنائے جانے کے سوال پر مسٹر حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تصادم میں مرنے والے لوگ مجرم ہیں، انہیں کسی مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مجرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔مسٹر حسین جمعہ کی رات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجیورگیہ کے بیٹے اور اندور ۔3 سے بی جے پی امیدوار آکاش وجے ورگیہ کی حمایت میں عوامی رابطہ مہم میں پہنچے تھے۔ انہوں نے یہاں عوامی مہم چلاکر بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔