سی ڈی بنانے کے چکرمیں انتخابی منشوربنانابھول گئی بی جے پی : ہاردک پٹیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 12:52 AM | ملکی خبریں |

سورت8دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)منی شنکرایئرکے تبصرہ کے بعدجہاں مودی اینڈکمپنی اسے بھنانے اورسیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش میں لگی ہے ،وہیں پٹیل لیڈرنے مودی پربھی وزیراعلیٰ رہتے ہوئے نازیباالفاظ استعمال کرنے کاالزام لگاکرجم کرگھیرلیاہے ۔گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے کل ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات کی تشہیر ختم ہونے تک برسر اقتدار بی جے پی کی جانب سے انتخابی منشور جاری نہ ہونے پر آج پاٹی دار ارکشن آندولن سمیتی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج طنزیہ لہجے میں کہاکہ لگتا ہے کہ ان کی فرضی سیکس سی ڈی بنانے کے چکر میں بی جیپی انتخابی منشور ہی بنانا بھول گئی ہے۔ لیکن چوطرفہ طنزکے بعدبالآخربی جے پی نے انتخابی منشورجاری کردیا۔ہاردک نے وزیر نریندر مودی کے لئے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئرکے نیچ لفظ کا استعمال کرنے کے معاملے میں ماضی میں مسٹر مودی کے نگریس کی صدر سونیا گاندھی کیلئے مبینہ طورپر توہین آمیز زبان کااستعمال کرنے پر بھی طنز کیا۔پٹیل لیڈر نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ سی ڈی بنانے کے چکر میں بی جے پی انتخابی منشوربنانا بھول گئی ،کل ووٹنگ ہے۔انہوں نے مسٹر مودی پر اس معاملے میں براہ راست طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ گجرات میں ترقی کے ساتھ ساتھ انتخابی منشور بھی لاپتہ ہے۔صاحب کوئی کچھ بھی نہیں کہے گا مہربانی کرکے آپ ایک بارانتخابی منشور اپنے انداز میں پیش کردیجئے۔ایئر معاملے کے سلسلے میں ہاردک نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر نے غلط لفظ استعمال کیا اور پارٹی نے اسے معطل کردیا،لیکن حال میں وزیراعظم جب وزیراعلیٰ تھے تب انتخابی تشہیر میں ہندوستان کی بہوکوبار گرل کہتے تھے کیا وہ صحیح تھا؟پہلے ااپ نے سونیا جی کی توہین کی اور اب آپ کے اوپر آیا توغلط لگتاہے۔ہاردک نے کہاکہ کالر اونچا کرکے ووٹ دینے جائیں تو ہم فخر سے کہہ پائیں گے کہ ہم نے دنیا کی سب سے بڑی پارٹی (بی جے پی کانام نہیں)کو گرا دیا۔انہوں نے آج یہاں سنت موراری باپو کی کتھا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نام پر انہیں جانے سے روکنے کیلئے بھی بی جے پی کی تنقیدکی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔