سی ایم نتیش کمار کا دعویٰ، اکتوبرکے آخر تک بہار میں ہر گھر پہنچے گی بجلی
پٹنہ،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس سال 31 دسمبر تک ریاست کے ہر گھر میں بجلی پہنچانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا دعوی ہے کہ ان کے بجلی محکمہ کے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ اس مقصد کو وقت سے کچھ ماہ پہلے مکمل کر لیں گے نتیش کمار نے اپنے پارٹی کے پروگرام میں کسی تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا لیکن بجلی محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے تین ہفتے میں تقریبا تین لا کھ گھروں میں بجلی پہنچانے کا کام باقی ہے جو مکمل کر لیا جائے گا۔حال میں ریاست کے 38 اضلاع میں سے 23 اضلاع میں ہر گھر میں بجلی فراہم کر دی گئی ہیں۔بجلی کا معاملہ گزشتہ انتخابات میں اہم رہا جب نتیش کمار کے 2012 کے 15 اگست کو دئیے گئے اس تقریر کو کہ’’ جب تک بجلی کی حالت میں بہتر ی نہیں ہوگی ووٹ نہیں مانگوں گا‘‘اسکو بنیاد بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی ہر ریلی میں بولتے تھے ’بجلی آئی، بجلی آئی‘۔پھر انتخاب سے قبل وعدوں میں نتیش نے ہر گھر بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا۔نتیش کے اس اسکیم کے نفاذ سے خوش ہوکر مرکزی حکومت نے منصوبہ کی شروعات کی۔حالانکہ مرکزی حکومت اس کے لیے نریندر مودی کوکریڈٹ دیتی ہے۔ فی الحال بہار میں بجلی محکمہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر پہلے نومبر تک ہر گھر میں بجلی کا بندوبست ہوگیاتب اگلے تین ماہ میں زرعی کام کے لئے مختلف فیڈرکا کام مکمل کرنے کا ہدف رکھا جائے گا۔