بھٹکل :صحافتی میدان کے بے لوث اورمخلص خادم  ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر  ایوارڈ کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd July 2018, 7:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:2/ جولائی (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنلسٹ  اسوسی ایشن کی طرف سے دئیے جانےو الےمعروف ’’جی ایس ہیگڈے  اجِّبل ‘‘ ایوارڈ کے لئے بھٹکل کے معروف صحافی اور ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع اسوسی ایشن کے ضلعی صدر سبرائے بھٹ بکّل نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق موصوف اپنی جوانی کی ابتدائی  عمر سے ہی  صحافت کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ قوم وملت کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ سرسی کے ضلع پتریکا بھون میں ضلعی صدر سبرائے بھٹ بکل کی صدارت میں منعقدہ ضلعی ایگزکیٹیو میٹنگ میں عنایت اللہ گوائی کے ساتھ جوئیڈا کے رپورٹر پانڈورنگا پاٹل اور  گوکرن کے سنئیر رپورٹر شری دھر اڈیگ کو شیام راؤ ایوارڈ کے لئے منتخب کرنے  کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ 15جولائی کو گوکرن  میں  منعقد ہونے والے یوم ِ صحافت کے ضلعی پروگرام میں ان تینوں کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔

ایوارڈیافتہ شخصیات کا تعارف  پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اردو، انگریزی اور کنڑا میں بیک وقت تین زبانوں میں آن لائن پورٹل کے ذریعے صحافتی خدمات انجام دینے والے عنایت اللہ گوائی کو  ’’جی ایس ہیگڈے  اجِّبل ‘‘  ایوارڈ کے لئے منتخب کیاگیا ہے۔وہ گذشتہ  کئی برسوں سے صحافتی میدان میں کام کررہے ہیں اور ان کی ادارت میں  چلنے والے ساحل آن لائن پورٹل کے ذریعے  دنیا بھر میں موجود تینوں زبانوں سے وابستہ لوگ  مقامی ، ملکی اور بین الاقوامی خبروں سے باخبر رہتے ہیں۔

سرسی میں منعقدہ میٹنگ میں اسوسی ایشن  کے ضلعی جنرل سکریٹری پردیپ شٹی، خازن سندھیا ہیگڈے ، ریاستی ایگزکیٹیو ممبر رادھا کرشنا بھٹ، سکریٹری اننت دیسائی ، سومنگلا ہونےکپا، راگھویندر ہیبار، کرشنا مورتی ہیبار، بسوراج پاٹل، نذیر تاڈپتری، فیاض ملا، ایم جی اپادھیا، روی سوری ، گجانن نائک وغیرہ موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...