بی جے پی لیڈرس گوندا نائک اور کرشنا نائک کو بالاخر ملی ضمانت ؛ استقبال کے لئے کاروار جیل پہنچنے والے 6افرادکو پولس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th October 2017, 11:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) بھٹکل کے بی جے پی لیڈرس گوندا نائک اور کرشنا نائک بالاخر آج ضمانت پر رہاہوگئے، مگر ان کے استقبال کے لئے  کاروار جیل پہنچنے والے  چھ لوگوں کو پولس نے اُدھر ہی دھرلیا ، جن کے تعلق سے بتایا  گیا ہے کہ اُن کے نام پولس کی مطلوب شدہ لسٹ میں درج تھے اور وہ گرفتاری کے خوف سے بھٹکل سے فرار ہوگئے تھے۔

پولس ذرائع کے مطابق  جن چھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اُن میں سے چار لوگوں پر ڈکیتی اور پولس اہلکار پر حملہ کرنے کا الزام ہے، جبکہ بقیہ دو لوگوں پر میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کرنے کے تحت کیس درج ہیں۔

گرفتار شدگان کی شناخت راگھو نائک، شری نواس نائک، کمار  نائک، شیوراج نائک، راجیش جوجے فرنانڈیز اور اودئے نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان میں سے پہلے والے چار لوگوں پر دفعہ 395 کے تحت اور آخری  دو لوگوں پر پتھرائو کرنے کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 14/ستمبر کو بھٹکل میونسپالٹی عمارت  میں ایک شخص نے دکانوں کو خالی کرانے کے معاملے پر  اپنے آپ کو آگ لگادی تھی،  جس کے بعد عوام نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے میونسپالٹی عمارت کے باہر مین روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے میونسپالٹی عمارت پر زبردست پتھرائو کیا تھا،  اس دوران  میڈیا سمیت پولس اہلکاروں کو بھی احتجاجیوں نے فوٹو گرافی و وڈیو گرافی سے روک دیا تھا اور ایسے میں جب ایک پولس اہلکار نے وڈیو گرافی  کرنے کی کوشش کی ، تو اُس پر مبینہ طور پر  کچھ احتجاجیوں نے حملہ کرتے ہوئے اُس کا کیمرہ چھین لیا تھا۔ اس واردات کے بعد بتایا گیا تھا کہ سو سے زائد لوگوں پر معاملات درج کئے گئے ہیں، جن میں سے کچھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جبکہ بقیہ کافی لوگ بھٹکل سے فرار ہوگئے  تھے ، تب سے لے کر اب تک کئی لوگ  پولس سے چھپتے پھر رہے ہیں،   بتایا گیا ہے کہ  اُن فرار شدہ لوگوں میں سے  چھ لوگوں کو آج کاروار جیل کے باہر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔