پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی کا ضلعی دورہ : مرڈیشور میں گھریلو پیداوار کی نمائش کا نظارہ ؛دیہی ترقی اصل مقصد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th October 2018, 7:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 28؍اکتوبر (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کی گھریلو پیداوار کو ایک مارکیٹ مہیا کرتے ہوئے دیہی ترقی کو ترغیب دینے کےلئے پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی نے مرڈیشور کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کے مختلف گھریلو پیداوار کی نمائش کا نظارہ کرتے ہوئے جانکاری حاصل کی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر پی وینوگوپال   کی قیادت والی کمیٹی   13ارکان پارلیمان اور اعلیٰ افسران پر مشتمل تھی۔

نمائش کے دوران  مرکزی کمیٹی کو خود کار خواتین سنگھ کی عورتوں نے  بھٹکل کی چمیلی اور سپاری کے پتوں سے تیار کردہ خوش نما پھول ،ضلع کا مشہور اچار، آم کی چٹنی ، گائے کا گھی ، وانیٹی بیاگ، خوشبو والی اگر بتیاں ،پودوں سے تیار کردہ دوائیاں سمیت کئی ایک گھریلو اشیاء کو بتاتے ہوئے جانکاری دی۔

 ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور ضلع پنچایت ایگزکیٹو آفیسر محمد روشن نے کمیٹی کو ضلع کی گھریلو پیداواروں کی خاصیت وغیرہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کے صدر وینوگوپال نے نمائش اور جانکاری حاصل کرنےکے بعد کہاکہ ضلع کی گھریلو پیداوار کے لئے مناسب مارکیٹ کا انتظام نہیں ہے ، اپنی میٹنگ میں اس پر بات چیت کے بعد حکومت کو رپورٹ سونپنے کا تیقن دیا۔ کمیٹی میں ارکان پارلیمان کیرتی آزاد، ہریش چندر چوہان، ڈاکٹر یشونت سنگھ، جگول کشور شرما، شانتا چٹری ، شمشیر سنگھ ڈولو، جاوید علی خان، اے کے سلویراج ، لال سنگھ، نارائن لال، نرین بھائی ، اجئے پرتاپ سنگھ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، مرکزی کمیٹی کے ایڈیشنل سکریٹری ابھیجیت کمار، ستیش کمار، کشور کمار، اتول سنگھ وغیرہ شامل تھے۔ متعینہ وقت سے قریب ڈیڑھ گھنٹہ دیری سے پہنچے کمیٹی ممبران نے مرڈیشور میں ہی دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد کمٹہ کی طرف روانہ ہوئے۔

کمیٹی ممبران جب نمائش کا نظارہ کررہے تھے تو خود کار سنگھ کی خواتین نے عوامی نمائندوں اور افسران سے پر اعتماد لہجے میں کہاکہ سر! ہمیں ایک مارکیٹ کا انتظام کیجئے ، بقیہ ہم پر چھوڑ دیجیے۔فی الحال مارکیٹ میں جو اشیاء دستیاب ہیں اس سے کہیں بہتر معیاری اشیاء ہم تیار کرتے ہیں، ہمیں صرف مارکیٹ مل جائے بس۔ خواتین نے کہاکہ ضلع میں مختلف انواع  و اقسام کی دوائیوں والے پتے ، بیل بوٹے  دستیاب ہیں ، ان سے صحت کے لئے مفید و موثر جوئس تیار کرسکتے ہیں، عوامی نمائندے اور افسران مارکیٹ کا انتظا م کریں گے تو بقیہ کام ہم خود کرلیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...