بھٹکل :شرالی تٹی ہکل پرائمری اسکول کی پلاٹنیم جوبلی : ابنائے قدیم کے لئے کھیل مقابلوں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th November 2018, 7:20 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :19؍نومبر (ایس او نیوز)تعلقہ کی شرالی تٹی ہکل سرکاری ہائر پرائمری اسکول کی پلاٹنیم جوبلی کے موقع پر اسکول کے ابنائے قدیم کے لئے کھیل مقابلوں کا انعقادکیا گیا ۔پلاٹنیم  جوبلی کمیٹی کے صدر وکیل سنتوش نائک نے تٹی ہکل میدان میں کھیل کی مشعل کو روشن کرتے ہوئے کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ ہے ، پڑھائی کے ساتھ کھیل اور ثقافتی سرگرمیاں انسان کی تکمیل کرتی ہیں۔ آج کے نوجوانوں اور طلبا  میں کھیل کی طرف زیادہ توجہ نہیں ہونا افسوس ناک ہے۔ اس سلسلے میں والدین اور اساتذہ کو دھیان دینےکی ضرورت ہے۔ سابق گرام پنچایت ممبر نجیب صاحب نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ دوڑ، کبڈی، والی بال سمیت کئی مقابلے ہوئے۔ بینا وئیدیا اسکول کے فزیکل ٹیچر کرشنپا نائک نے کھیل مقابلوں میں تعاون کیا۔ اسکول ترقی کمیٹی کے صدر ناگراج کوڈیا، جوبلی کمیٹی کے ممبران کرشنا سبرائے نائک، وینکٹیش شانبھاگ، علی اکبر، پرمیشورنائک، ایشور نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...