کامدھینو لمیٹڈ کا شاندار مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 1st February 2019, 10:39 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ :یکم /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)برانڈیڈ ٹی ایم ٹی کے بار بنانے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی کامدھینو لمیٹڈ نے 31 دسمبر، 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نوماہیمدت کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج جاری کئے ہیں۔کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ستیش کمار اگروال نے ان نتائج اور کارکردگی پر کہا کہ"مالی سال 2019 کی نو ماہی کے دوران ہمارا مظاہر شاندار رہا ہے۔ ہم بازار کو ما ت دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ ہمارا منافع 66 فیصد بڑھ کر 17کروڑ روپیہ درج ہوا ہے۔ اس دوران رائیلٹی سے ہونے والی آمدنی میں 35 فی صد اضافہ ہوا اور یہ روپیہ 60 کروڑ تک پہنچا۔ ہم اسیٹ لائٹ بزنس ماڈل، مضبوط برانڈ رائیلٹی اور تقسیم و مارکیٹنگ نیٹ ورک کی اپنی طاقتوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔گزشتہ چند مہینوں میں، ہم نے B2B ٹریڈنگ سیلس کو کم کرنے اوراپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت وفرنچائزی پر مبنی کاروبار میں اہلیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اس سے مارجن اور صلاحیتیں بہترہوں گے اورساتھ ہی آر او ای اورآر او سی ای زیادہ ہوگا۔ اس سے یہ کام کرنے کی پونجی کی ضرورتوں کو مؤثر طریقے سنبھالنے میں بھی مدد ملے گی۔کمپنی2020 تک، رائیلٹی آمدنی کو 100 کروڑ تک پہنچانے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔