مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگی نیشنل ہیلتھ اسکیم ، ہماری ریاست میں پہلے سے ہی اسکیم نافذالعمل ہے : ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2018, 10:59 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،14فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی بجٹ میں اعلان کئے گئے نیشنل ہیلتھ پروٹیکشن اسکیم کو مغربی بنگال حکومت ریاست میں نافذ نہیں ہونے دے گی،ایسا کرنے والی مغربی بنگال پہلی ریاست بن گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کافی محنت سے حاصل کئے اپنے وسائل کو ریاست برباد نہیں ہونے دے گی ، اس اسکیم کے لئے 40 فیصد رقم ریاستوں کو دینی ہے۔کرشنا نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاہے کہ جب ریاست کے پاس پہلے سے یہ اسکیم ہے تو دوسری اسکیم میں ریاست رقم کیوں ضائع کرے ۔ممتا بنرجی نے مرکزپر مختلف منصوبوں کے لیے پیسہ روکنے کا الزام لگاتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر نریندر مودی زیر قیادت حکومت نے اپنی ’’ عوام مخالف‘‘پالیسیاں نہیں بدلیں تو وہ اس کے خلاف ملک بھر میں تحریک شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت نے تحفظ اطفال و خواتین سمیت کسانوں، غریبوں اور متوسط طبقہ کے لوگوں سے وابستہ دیگر ترقیاتی پروگراموں کے لئے 90 فیصدی فنڈ روک دیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ لیکن ہم نے ایک بھی منصوبے کو نہیں روکا ہے اور مالیاتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے وسائل سے کافی فنڈ دے کر انہیں برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے اس کے ’’ عوام مخالف‘‘ پالیسیاں نہیں بدلی تو وہ اس کے خلاف ملک بھر میں تحریک شروع کریں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔