حاضری قوانین کو لے کر سڑک جام کرنے والے طالب علموں پروزیر برہم
کولکاتہ،02؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حاضری سے متعلق قوانین کو لے کر سڑک پر اترے طالب علموں سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی نے کہا کہ ذاتی فائدہ کے لئے اگر مظاہرین عوام کے سامنے تکلیف پیدا کرتے ہیں تو حکومت ان کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہو گی۔
کلکتہ یونیورسٹی کے ذریعہ امتحان میں شامل ہونے کے لئے 60 فیصد حاضری لازمی کئے جانے کے بعد بڑی تعداد میں شیوناتھ شاستری کالج اور ہیرمبا چندر کالج کے طالب علم ڑکوں پر اتر آئے۔ ہیرمبا چندر کالج کے طالب علموں نے حاضری کے قوانین میں فوری ڈھیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گولپارک میں ٹریفک جام کیا۔ گروداس کالج اور جے پوریا کالج کے طالب علموں نے بھی اپنے احاطے میں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اس کی حمایت کی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت طلباء کی دباؤ کی پالیسی کے سامنے نہیں جھکے گی۔ چٹرجی نے بتایا کہ کسی بھی صورت میں انتظامیہ ایسے دباؤ کی پالیسیوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔طالب علموں کے سڑک جام کرنے سے بہت لوگوں کو پریشانی ہوئی ہے۔یہ قابل قبول نہیں ہے۔