کون کتاہے اورکون شیر؟،اویسی کاموہن بھاگوت سے سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 9:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پراے آئی ایم ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پوچھا ہے کہ آخر کون کتا ہے اور کون شیر؟ اویسی نے کہاکہ بھارت کے آئین میں سب کو انسان تصور کیا گیا ہے نہ کہ کسی کوکتایاشیر۔آر ایس ایس کے سب سے بڑی دقت ہے کہ آر ایس ایس کو آئین پر یقین نہیں ہے۔آپ کو بتا دیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے ہندوؤں سے ایک ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر کوئی شیر اکیلا ہوتا ہے، تو جنگلی کتے بھی اس پر حملہ کر اپنا شکار بنا سکتے ہیں۔ شکاگو میں منعقد دوسری وشو ہندو کانگریس میں کہاہے کہ2500 نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں میں اپنا تسلط قائم کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوسماج تبھی لائق ہوگا جب وہ معاشرے کے طور پر کام کرے گا۔بھاگوت نے کہاہے کہ ہمارے کام کے ابتدائی دنوں میں جب ہمارے کارکن ہندوؤں کو متحد کرنے کو لے کر ان سے باتیں کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ شیرکبھی ریوڑمیں نہیں چلتا لیکن جنگل کا بادشاہ شیر یا رائل بنگال ٹائیگر بھی تنہا رہے تو جنگلی کتا اس پرحملہ کرکے اپنا شکار بنا سکتے ہیں۔ہندو سماج میں سب سے زیادہ باصلاحیت لوگوں کے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ نے کہاکہ ہندوؤں کا ایک ساتھ آنا اپنے آپ میں ایک مشکل چیزہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندومذہب میں کیڑے کو بھی نہیں مارا جاتا ہے، بلکہ اس پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔