اترپردیش بلدیاتی انتخابات :اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین نے بھی کھولا جیت کا کھاتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2017, 12:05 AM | ملکی خبریں |

لکھنو ،یکم ؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مسلم سیاست کے ذریعہ اترپردیش میں زمین تلاشنے میں مصروف کل ہند مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کو پہلی بار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک جاری نتیجوں میں پارٹی کا ایک کونسلر اور ایک نگر پنچایت رکن عہدے کا امیدوار جیت رہاہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر کانپور شہر کے چنی گنج وارڈ میں شرد کمار سونکر 1595 ووٹ حاصل کرکے کونسلر بنے ہیں جبکہ اعظم گڑھ کے ماہل کارپوریشن میں امبیڈکر نگر وارڈ سے 61سال کے بھوکھل کو نگر پنچایت رکن کے طورپر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم نے 2016 میں فیض آباد کی بیکا پور سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ذریعہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں شرکت کی تھی۔اس الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم امیدوار کو 11ہزار سے زیادہ ووٹ ملے تھے اور وہ چوتھے مقام پر رہا تھا۔حالانکہ ریاستی اسمبلی کے اسی سال ہوئے الیکشن میں پارٹی نے 100سے زیادہ سیٹوں پر قسمت آزمائی مگر اس کا کوئی امیدوار پارٹی کا کھاتہ کھلوانے میں ناکام رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔