ہائی کورٹ میں کجریوال کی عرضی، جیٹلی اینڈ فیملی کی بینک ڈیٹیل عام کی جائے
نئی دہلی، 25 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے دائر ہتک عزتی کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔کیجریوال نے اپنی درخواست میں ارون جیٹلی اور ان کے خاندان کے ارکان کی بینک ڈیٹیل عام کرنے کی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے۔دراصل وزیر اعلی کیجریوال نے ارون جیٹلی پر دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر رہنے کے دوران مالی بدعنوانی کا الزام لگایا تھا۔وہیں ارون جیٹلی نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کیجریوال کے خلاف دوانی اور فوجداری ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔وہیں بدعنوانی کے خلاف تحریک چلا کر دہلی کے تخت پر پہنچے سی ایم کیجریوال نے خود کے خلاف دائر ہتک عزتی کے ان معاملات کو مسترد کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، تاہم دونوں ہی جگہوں سے ان کی یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔