عظیم اتحادملک کے لیے اچھانہیں،اپوزیشن کے پاس کوئی نظریہ اورکوئی لیڈرنہیں ہے، امت شاہ کوپھرمہاگٹھ بندھن سے شکایت،کانگریس اورلیفٹ کونشانہ بنایا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2019, 11:17 PM | ملکی خبریں |

پلکڑ، 22 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جھک کرلوجپا،شیوسینا،جدیواورڈی ایم کے کے ساتھ اتحادکرنے والی بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعہ کو اپوزیشن پارٹیوں کے مجوزہ مہاگٹھ بندھن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔

اس سے قبل خودبی جے پی مختلف ریاستوں میں علاقائی پارٹیوں کی شرطوں پراتحادکررہی ہے جسے کانگریس نے مہاخوف بتایاہے۔لیکن اپوزیشن کے اتحادپراسے الرجی ہے ۔امت شاہ نے یہاں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اقتدار حاصل کرنے کا ایک مورچہ صرف ہے اور اس کا کوئی نظریہ یا لیڈر نہیں ہے۔

بی جے پی صدر آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں آئے تھے۔انہوں نے کہاہے کہ 2019 کے انتخابات پارٹی کے لیے اہم ہوں گے۔ پارٹی اقتدارمیں لوٹے گی اورکیرالہ کے ایم پی مرکزی حکومت میں شامل ہوں گے۔امت شاہ نے کہا کہ ملک کے لیے بھی انتخابات اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مہاگٹھ بندھن بنانے کوکوشاں ہیں۔یہ ملک کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔مہاگٹھ بندھن کاکوئی نظریہ، اس کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔کیرالہ میں حکمران بائیں پارٹی اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کا دنیا میں وجود نہیں بچاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس پارٹی کی یہی صورت حال ہے۔ این ڈی اے ریاست میں بڑی جیت کا منصوبہ بنا رہی ہے۔شاہ نے کہاہے کہ نریندر مودی کو ایک موقع دیں۔ہم کیرالہ کو ملک کی نمبرایک ریاست بنائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔