ایئرٹیل گاہک آسان کیو آر اسکین کر ٹی وی کی نئی شرحوں پر سوئچ کرسکیں گے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 1st February 2019, 10:26 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ:یکم /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ٹرائی کے ذریعہ ٹی وی کے لیے 1 فروری، 2019 سے نئی قیمتوں کا تعین کیے جانے کے بعد، ٹی وی ناظرین کو اب صرف ان چینلزکے لیے ادائیگی کرنی ہوگی جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔گاہکوں کو اس قیمت کے نظام کو تبدیل کرنے میں آسان بنانے کے لیے، ایئرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی نے گزشتہ ماہ اپنی ویب سائٹ پر چینلوں کے آ۔لا۔کارٹ قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ذریعہ، گاہک ایئرٹیل کی ویب سائٹ یا مائی ایئرٹیل ایپ پر جاکر اپنے پلان آسانی سے تبدیل کرسکیں گے۔یا کسٹمر کیئر ٹیم کو کال کرکے مدد لے سکیں گے۔گاہکوں کے لئے یہ تبدیلی مزید آسان بنانے کے لئے ایئرٹیل اب انہیں اپنے پسندیدہ چینلز منتخب کرنے کامتبادل دے رہا ہے جس کے لئے گاہک کو اپنے ٹیلی ویژن اسکرین پر QR کوڈکو اسکین کرنا ہوگا۔ٹرائی کے نئی ہدایات کے مطابق، گاہکوں کوایئرٹیل ڈیجیٹل ٹی وی کے چینل نمبر 998 پر جا کر خود کا پلان بنا سکتے ہیں یاپھر اس میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔تمام چینلز اور ان کی قیمتیں دیکھ کرانہیں منتخب کرنا پھر انہیں ایکٹیویٹ کرنے کے لئے کیو آر کوڈ اسکین کرنا کافی آسان ہے۔گاہک آ۔لا۔کارٹ قیمت اور براڈکاسٹر پیکس کے ساتھ چینلز کی مکمل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ وہ ایئرٹیل ویلیو پلانس کو بھی منتخب کرسکتے ہیں، جو گاہکوں کے موجود چینلوں کے انتخاب یا موجودہ ماہانہ ریچارج ویلوکی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔چینل یا پیک کو منتخب کرنے کے بعد، صارفین کو صرف QR کوڈ کو اسکین کرنے اور اسے 54325 پر بھیجنا ہوگا، جس کے بعد پیک 1 فروری سے خود کار طریقے سے ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔