ایئر سیل-میکسس معاملے میں چدمبرم ای ڈی کے سامنے پیش
نئی دہلی،12جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے منگل کو سابق وزیر خزانہ اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم سے یہاں 3,500 کروڑ روپے کے ایئر سیل-میکسس سودا معاملے میں دوسری بار پوچھ گچھ کی۔ای ڈی افسر نے کہا کہ چدمبرم صبح تقریباً11 بجے ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لئے پیش ہوئے۔انہیں چھ جون کو پیش ہونے کے لئے سمن بھیجا گیا تھا۔اس سے پہلے اس معاملے میں دہلی کی ایک عدالت نے 10 جولائی تک چدمبرم کی گرفتاری پر روک لگا دی تھی اور انہیں جب بھی ضرورت ہو، تحقیقات میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی۔کانگریس لیڈر دوسری بار تفتیش میں شامل ہوئے ہیں۔ای ڈی نے کیس کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے پہلے پانچ جون کو انہیں نیا سمن جاری کیا تھا۔ایجنسی نے منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے )تحت اپنا بیان درج کیا۔یہ پوچھ گچھ 2017 میں چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے خلاف درج ایئر سیل-میکسس کے منی لانڈرنگ معاملے سے منسلک ای ڈی کی جانچ کا حصہ ہے۔سی بی آئی ای ڈی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ کس طرح کارت چدمبرم نے 2006 میں اپنے والد پی چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے ایئر سیل-میکسس سودے میں مبینہ طور پر ایف آئی پی بی سے منظوری دلائی۔ستمبر 2017 میں ای ڈی نے کارت چدمبرم کی 1.16 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی تھی۔