کیجریوال معاملے کو لے کر آپ نے گوا حکومت پر لگایا نشانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2018, 7:34 PM | ملکی خبریں |

پنجی ،07؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے گوا میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ الیکشن حکام پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف ان کے رشوت والے بیان کے سلسلے میں کیس درج کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔گزشتہ سال ہوئے گوا اسمبلی انتخابات کے دوران ان کے رشوت والے تبصرے کے لئے درج کی گئی شکایت پر ماپسا میں فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ (جے ایم ایف سی)نے کیجریوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔اس معاملے میں اگلی سماعت آٹھ فروری کو ہوگی۔ کیجریوال کے خلاف یہاں سے تقریباًنو کلومیٹر دور ماپسا قصبے میں مقامی الیکشن کمیشن حکام کی طرف سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔گوا کے عآپ کنوینرایلوس گومز نے بتایا کہ الیکشن حکام نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے دباؤ میں کیجریوال کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن (ای سی آئی)نے اس تناظر میں اپنے مقامی حکام کو ہدایت دی تھی۔گومز نے کہاکہ ہم نے اس ہدایات کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے سامنے عرضی دائر کی ہے، جس پر ابھی سماعت ہو رہی ہے۔اس معاملے میں اگلی سماعت 26 فروری کو ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔