گجرات اسمبلی انتخابات:9.61لاکھ لیٹر شراب، 1.71کروڑ روپے نقد ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 11:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3 دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر معائنہ اور اخراجات کی نگرانی ٹیموں نے اب تک تقریباً9.61لاکھ لیٹر شراب، 1.71کروڑ روپے نقد اور آٹھ کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کا سونا اور زیورات ضبط کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ٹیموں نے اب تک ریاست میں 22.19کروڑ روپے قیمت کی شراب ضبط کی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیموں نے ساتھ ہی 1.71کروڑ روپے کی غیر قانونی رقم 8.17کروڑ روپے کی قیمت کا 37.63کلو گرام سونا اور دوسرے قیمتی دھات اور 3.5لاکھ روپے قیمت کے 35 کلو گرام منشیات ضبط کئے ہیں۔اس کے علاوہ3,650برٹش پاؤنڈ (تقریبا 3.11 لاکھ روپے) اور تقریباً 60,000روپے) بھی ضبط کئے گئے۔الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو رشوت کے طور پر دینے کے لئے کالے دھن اور غیر قانونی فوائد پر پابندی لگانے کے لئے دوسرے مرکزی مبصرین کے علاوہ تقریباً100 انتخاباتی انسپکٹرز کو مقرر کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نگرانی ٹیموں نے تصدیق کرنے کے بعد 311کلو گرام صرافہ جاری کیا کیونکہ اس کا استعمال حقیقی زیورات کاروبار کے لئے گے۔182 رکنی ریاستی اسمبلی کے لئے دو مرحلے میں 9 اور 14 دسمبر کو الیکشن ہوں گے۔انتخابات کے نتائج 18 دسمبر کو آئے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔