آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں بھیانک سڑک حادثہ ، 9افراد کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 8:23 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،24؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 9افراد کی موت اور دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں کرنول۔نندیال ہائی وے کے قریب سومایاجوپلی علاقہ کے قریب اُس وقت پیش آیا ، جب آرٹی سی بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔اس آٹو میں 13 افراد سوار تھے ۔سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تین آٹو رکشا رانگ سائیڈ سے آرہے تھے ، جس میں دو آٹوز محفوظ طورپر جانے میں کامیاب رہے جبکہ ایک آٹو کو بس نے ٹکر دے دی ۔ پینوکونڈہ اور کالاپاری مواضعات سے تعلق رکھنے والے افراد نیچروپیتھی علاج کیلئے نندیال ٹاون کے قریب مہانندی گاوں کو جانے کے لئے آٹو میں سوار ہوئے تھے ۔

مرنے والوں میں زیادہ تر ضعیف اور بیمار افراد تھے۔اگر یہ بس تینوں آٹوز سے ٹکرا جاتی تو مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا تھا۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی مرنے والوں کے رشتہ دار کثیر تعداد میں وہاں جمع ہوگئے ۔اس حادثہ میں آٹوکو شدید نقصان پہنچا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔