سوچھ بھارت ابھیان کاآدھاہی ہی خرچ کرپایا دہلی میونسپل کارپوریشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2018, 8:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کوسوچھ بھارت ابھیان کے تحت ملے فنڈکااب تک آدھاحصہ ہی خرچ کیاجاسکاہے ۔یہ حال تب ہے جب دہلی کے تینوں ایم سی ڈی میں اسی بی جے کاقبضہ ہے،جس کے مکھیامودی نے ہی یہ اہم پروگرام شروع کیاہے۔ دہلی حکومت کے شہری ترقیاتی شعبہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے یہ خلاصہ ہوا ہے۔یہی نہیں دہلی کی کجریوال کی ایجنسیوں کامظاہرہ بھی اس معاملے میں دہلی کوئی بہترنہیں ہے ۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق دہلی کے تینوں ا یم سی ڈی کو سوچھ بھارت مہم کے تحت 149.86 کروڑ روپے کا فنڈ جاری ہوا تھا لیکن 31 دسمبر، 2017 تک وہ اس فنڈ سے محض 74.87 کروڑ روپے خرچ کر پائے، مختص شدہ بجٹ کی بچی ہوئی رقم میں تقریبا 78 فیصدحصہ شمالی ایم سی ڈی کا ہے۔محکمہ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹھوس ویسٹ مینجمنٹ کے لئے مقرر بجٹ کا 62 فیصد حصہ (8464 کروڑ میں سے 52.68 کروڑ روپے) خرچ نہیں ہو پایا ہے، صلاحیت کی تعمیر کے لئے جاری کردہ فنڈز کا 60فیصد (24.48 لاکھ سے 14.49 لاکھ) خرچ نہیں ہوا ہے۔فنڈز کا 46 فی صد (کمیونٹی ٹوائلٹ بنانے کے لئے 21.53 کروڑ روپے سے 9.99 کروڑ روپے) خرچ نہیں کئے گئے ہیں۔ اسی طرح انفارمیشن، تعلیم اور مواصلات کے لئے مختص بجٹ کا 33 فیصد (12.67 کروڑ میں سے 4.24 کروڑ روپے) اور لوگوں کے گھروں میں بیت الخلا بنانے کے لئے مختص فنڈ کا 25 فیصد (30.78 کروڑ میں سے 7.80 کروڑ روپے) حصہ خرچ نہیں ہوا ۔تینوں ایم سی ڈی میں سب سے کم خرچ شمالی ایم سی ڈی نے کیا ہے، شمالی ایم سی ڈی کے پاس مختص شدہ فنڈز میں سے 35.93 کروڑ روپے باقی ہیں، جو مجموعی طور پر 48 فیصد ہے۔ اس کے بعدمشرقی ایم سی ڈی نے مختص فنڈز میں سے 19.75 کروڑ روپے بچے ہوئے ہیں، جو کل مختص فنڈکا 47 فیصد ہے۔ ان کے مقابلے میں جنوبی ایم سی ڈی کی کارکردگی بہتر ہے۔ جنوبی ایم سی ڈی کے لئے مختص کردہ فنڈز میں سے 1.01 کروڑ روپے بچے ہوئے ہیں، جو کل بجٹ کا صرف 3 فیصد ہے۔سب سے بہترین کارکردگی NDMC کی رہی، جس نے مختص شدہ فنڈ کی پائی پائی خرچ کردی ہے۔ این ڈی ایم سی کو صرف 2.02 کروڑ روپے فنڈ جاری کیا گیا تھا۔ دہلی کینٹ بورڈ سوچھ بھارت مہم کے لیے جاری فنڈمیں سے 2.34 کروڑ روپیہ خرچ نہیں کر پایا ہے جو کہ کل مختص رقم کا 53 فیصد ہے۔شمالی ایم سی ڈی کے ایک اہلکارنے فنڈز نہ خرچ کرنے کے بارے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کئی منصوبوں میں پیسہ خرچ کرنے کی رپورٹ دو ماہ بعد دی گئی ہے، جیسا کہ اگر ریڈیو پر کوئی تشہیری مہم چل رہی تو یہ اس کے ختم ہونے کے بعدہی پیسہ دیاجاتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...