آندھرا پردیش: نمونیا اور بھوک کی وجہ سے 46گایوں کی موت، تحقیقات کا حکم
کاکناڑا، 22؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نمونیا اور مبینہ طور پر چارے کی کمی کی وجہ سے یہاں ایک مویشی تحفظ مرکزمیں کم سے کم46گائیں مرگئیں۔اس مرکزمیں بڑی تعداد میں گنجائش سے زیادہ گایوں کو رکھا گیا ہے۔آندھرا پردیش حکومت کے حکام نے ہفتہ کواس بات کی معلومات دیں۔مشرقی گوداوری ضلع کے حکام کے مطابق پولیس نے مرکز کے انتظام کے خلاف مبینہ لاپرواہی کامعاملہ درج کرلیاہے،جس کی وجہ سے مویشی مرگئے۔بھاری بارش کی وجہ سے اس کی پناہ گاہ مرکز میں کیچڑ بھر گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں بارش کی وجہ سے سوسائٹی فارپروینشن آف کرویلٹی ٹو اینملس کی طرف سے مویشی تحفظ مرکز میں کیچڑ بھر گیا اورگندگی پھیل گئی۔اس نے اگرچہ اپنی طرف سے کسی بھی طرح کی لاپرواہی سے انکارکیاہے۔محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر وی وینکٹیشورراؤ نے کہا کہ بارش اور کیچڑ کی وجہ سے ہوئے نمونیا سے گائے مر گئیں۔انہوں نے بتایاکہ ان میں سے کچھ مویشی چارے کی کمی کی وجہ مر گئے۔ہم لوگوں نے مرکزکے دیگر مویشیوں کے علاج کے لیے خصوصی کیمپ شروع کیاہے اورصورتحال کنٹرول میں ہے۔