بحریہ کے تین جنگی جہاز ویتنام میں فوجی مشق حصہ لیں گے
نئی دہلی،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کو مستحکم بنانے اور چین کے بڑھتے غلبے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہندوستان اس خطے کے اہم ملک ویتنام کے ساتھ اگلے ہفتے بحری مشق میں حصہ لے گا۔
دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان یہ مشق وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے اگلے ماہ ہونے والے ویتنام دورے سے پہلے ہو رہی ہے اوار اس مشق میں بحریہ کے تین جنگی جہاز اور 900 سے زیادہ افسر اور بحری سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔
بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے بتایا کہ مشرقی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کی قیادت میں بحریہ کے تین جنگی جہاز آئی این ایس سہیادری، آئی این ایس شکتی اور آئی این ایس کرموتا 21 کے ساتھ 25 مئی تک ویتنام کے دورے پر رہیں گے اور یہ کل ویتنام کے تیئن سا پورٹ دناگ پہنچ جائیں گے۔