حیدرآباد میں 26واں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سہ روزہ اجلاس؛ شرعی حقوق و اختیارات کو بدلنے کی کوششوں کے خلاف ملی طاقت و اجتماعی وحدت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کوششوں پر زور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th February 2018, 10:37 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد۔10فروری  (ایس او نیوز/پریس ریلیز)  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا 26 واں اجلاس عام حیدرآباد کے سالار ملتؒ آڈیٹوریم و اسپورٹس سنٹر ‘ اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں صدر بورڈ مولانا رابع حسنی ندوی کے افتتاحی خطبہ سے شروع ہوا۔

کل جمعہ کو بعد نماز مغرب بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اجلاس عام میں پیش ہونے والے مباحث کو قطعیت دی گئی تھی۔ اس اجلاس میں گزشتہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی روداد کی بھی توثیق کردی گئی۔ آج اپنے افتتاحی خطاب میں مولانا رابع حسنی ندوی نے کہا کہ ملک کا دستور تمام مذاہب کو اپنے اپنے عقیدہ کے مطابق مذہبی اصولوں اور احکام کے مطابق عمل کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو اپنے ملی و شریعت کے مقرر کردہ بعض معاملات میں صاحب اقتدار کی مخالفانہ تجاویز و اقدامات سے سابقہ پڑرہا ہے۔ ملی و شرعی حقوق و اختیارات کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے خلاف ملی طاقت و اجتماعی وحدت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

بابری مسجد کے تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدیوں سے یہ مسلمانوں کی مسجد رہی ہے۔ اقتدار پر فائز افراد اپنی پسند سے اس کے موقف کو بدلنا چاہتے ہیں جو کھلی دہشت گردی ہے۔ ایسے حالات میں ملک کا مسلمان اور ان کا نمائندہ ادارہ پرسنل لاء بورڈ ایسی لاقانونیت پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ ان کوششوں کے خلاف پرامن قانونی کاروائی کرنا بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

تین طلاق کے حوالہ سے مولانا نے کہا کہ نکاح و طلاق دو افراد یعنی مرد و عورت کے مابین باہمی معاہدہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ مذہبی احکامات کے تحت اس کو مسلمہ حیثیت حاصل ہے۔ اگر مرد و عورت کے درمیان باہمی تعلقات رکھنا مشکل ہو تو شرعی احکامات کے مطابق اس معاہدہ کو ختم کرنے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے مسئلہ پر حکومت مسلمانوں پر پابندی عائد کررہی ہے۔ بابری مسجد کا مقدمہ بھی اولین ترجیح کا متقاضی ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ مسلمانوں کو شریعت کے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے ان میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے اصلاح معاشرہ‘ دارالقضاء‘ تفہیم شریعت‘ دستوری وسائل اختیار کرنے کے شعبے قائم کئے ہیں۔

انہوں نے حیدرآباد میں اس اجلاس کے اہتمام کے لئے او اس کی میزبانی کے لئے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرسٹر اویسی اور ان کے رفقاء کا بورڈ ممنون ہے۔ انہوں نے شہر حیدرآباد کی ثقافت کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس شہر میں اسلامی تہذیب کی جھلک اور مسلمانوں کی چھاپ نمایاں نظر آتی ہے۔

پرسنل لاء بورڈ کے  سہ روزہ اجلاس  کے دوسرے دن اجلاس عام میں   مولانا ولی رحمانی نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں انہوں نے گزشتہ نصف صدی سے پرسنل لاء بورڈ کی خدمات اور کوششوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرست جماعت کا مرکز میں برسر اقتدار آنا سیکولر ازم‘ دستور اور ملک کی گنگا جمہنی تہذیب کے لئے ایک بڑا چیالنج ہے۔ ویدک دھرم‘ برہمنی تہذیب کو فروغ‘ یوگا ‘ سوریہ نمسکار کے علاوہ طلاق ثلاثہ جیسے معاملات کے ذریعہ مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک میں دن بہ دن عدم رواداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ اجلاس عام میں کئے گئے فیصلوں کی اس اجلاس میں توثیق کی ہے۔ تین طلاق کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ اسلامی شریعت کو ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے میاں بیوی کے ازدواجی رشتوں کی جامع توضیح کی ہے۔ انہوں نے طلاق کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنے عوامی بیداری کے لئے پرسنل لاء بورڈ کی کوششوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ بیک وقت تین طلاق دینے والے کا سماجی بائیکاٹ کرے تاکہ ایسے واقعات میں کمی واقع ہو۔ تین طلاق پر پابندی سے متعلق حکومت کی کوششوں کے خلاف لاء کمیشن سے کی گئی سفارشات کا بھی انہوں نے حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ تین طلاق بل کے خلاف 4,38,47,596 دستخطیں لاء کمیشن کو پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے طلاق کے حق کو برقرار رکھا اور تین طلاق کے بارے میں اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے علیحدہ کمیٹی قائم کی گئی۔ اس بل کے نقائص سے صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو واقف بھی کرایا گیا۔ پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کمیٹی ‘ تفہیم شریعت کمیٹی‘ قانونی کمیٹی‘ دارالقضاء کمیٹی‘ آثار قدیمہ کمیٹی‘ ویمنس ونگ‘ بابری مسجد کمیٹی‘ سوشیل میڈیا ڈسک کی کارکردگی کا بھی انہوں نے جائزہ لیا۔ انہوں نے حیدرآباد میں اس اجلاس کے انعقاد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے استقبالیہ کمیٹی کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور ان کے رفقاء کی ستائش کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس اجلاس عام جنرل سکریٹری نے  اپنے مرحوم اراکین کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ ان میں قابل ذکر ڈاکٹر قمر الاسلام (گلبرگہ)‘ مولانا مفتی محمد اشرف علی باقوی‘ جناب سلطان احمد ایم پی‘ محمد عبدالقدیر سینئر ایڈوکیٹ (الٰہ آباد) قابل ذکر ہیں۔ اجلاس میں عاملہ کے رکن مولانا سلمان ندوی کی بابری مسجد سے متعلق پیش کردہ تجاویز پر کئی ارکان نے اعتراض جتایا اور مولانا کا مواخذہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اس خصوص میں بورڈ نے اس معاملہ کا جائزہ لینے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔