اٹل پنشن یوجنا میں حکومت ہند کے تعاون کے لیے 121کروڑروپئے جاری کیے گئے 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 12:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی17اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی)پراے پی وائی سروس پرووائیڈرس کے ذریعے عمل درآمد کیاجارہاہے۔ جس میں ملک بھرکے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں سرکاری شعبے کے بینک (پی ایس بی)، پرائیویٹ شعبے کے بینک،علاقائی دیہی بینک(آر آربی)، کو آپریٹیو بینک اور ڈاک محکمہ شامل ہیں۔ اے پی وائی کے تحت 12 اپریل 2018 تک سبسکرائبرس کی مجموعی تعداد 97 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز پرچکی تھی۔اس اسکیم کے تحت حکومت ہند کی طرف سے ان لوگوں کیلئے تعاون فراہم کیا گیا ہے جنہوں نے 31 مارچ 2016 سے پہلے ، زیادہ سے زیادہ 1000 روپئے تک کے سبسکرائبرس کنٹری بیوشن کی 50 فیصد رقم کے ساتھ اندراج کرالیا ہے۔ یہ سبسکرائبرس 16-2015 سے 20-2019 تک کے پانچ سال کے عرصے کے لئے مشترکہ کنٹریبوشن کے اہل ہوں گے۔ وہ سبسکرائبرس جو انکم ٹیکس ادا نہیں کرتے اور نہ ہی وہ کسی دیگر سماجی سیکورٹی اسکیم میں شامل ہیں ، حکومت ہند کے اس مشترکہ کنٹری بیوشن کے ا ہل ہیں۔مندرجہ بالا باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے پی ایف آر ڈی اے کے ذریعے تقریباً 14 لاکھ اہل سبسکرائبرس کے لئے مالی سال 17-2016 کے لئے مشترک کنٹریبیوشن جاری کیا گیا ہے جو 122.92 کروڑ کے بقدر ہے۔ جن سبسکرائبرس کا کنٹریبیوشن مارچ 2017 تک ان کے اے پی وائی کھاتے میں زیرالتوا ہے انہیں مشترکہ کنٹریبیوشن ادا نہیں کیا جائیگا۔ پی ایف آر ڈی ا ے کی طرف سے انہیں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اپنا اے پی وائی کھاتہ لگاتار جاری رکھیں تاکہ وہ حکومت ہند کا مشترک کنٹریبیوشن حاصل کرسکیں۔ حکومت ہند کا مشترکہ کنٹریبیوشن اسی وقت قابل ادا ہے جب کھاتے مستقل ہوں اور حکومت ہند کی طرف سے اس مشترکہ کنٹریبیوشن قابل تسلیم ہو جسے سبسکرائبرس کے بچت بینک کھاتے میں بھیج دیا جائیگا۔اٹل پنشن یوجنا کے تحت60سال کی عمر یا اس سے زیادہ کے افراد کو 1000 روپئے سے .5000 روپئے کے درمیان کم سے کم پنشن گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔