کوووڈ-19کا قہر: زی نیوز کے 28 ملازمین نکلےکوروناپازیٹو ،آفس، اسٹوڈیو ہواسیل

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2020, 1:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ کیسز اکیلے مہاراشٹر کے ہیں۔ ہندوستان ایک لاکھ کا ہندسہ پار کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101139 تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے ملک میں ایک دن پہلے ہی 5،242 کیسز سامنے آئے تھے۔

کوروناوائرس کا قہر اب میڈیا میں بھی پہچ چکا ہے۔ بتادیں کہ میڈیا کمپنی زی میڈیا کا نوئیڈا میں واقع دفتر کووڈ-19 کی زد میں آچکا ہے۔ یہاں کوروناوائرس کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد پوری عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سبھی ضروری احتیاط برتی جارہی ہیں۔ فی الحال پورا سیٹ اپ کمپنی کی دوسری عمارت میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ زی نیوز کی جانب سے بتایا گیا کہ سب سے پہلے جمعہ کو ایک ملازم کا کوروناوائرس ٹیسٹ  پازیٹو نکلا۔ جس کے بعد وہاں کام کرنے والے سبھی لوگوں کی ٹیسٹنگ شروع کی گئی۔ دیکھا گیا کہ کون۔کون لوگ کوروناپازیٹو  شخص کے رابطے میں آئے ہیں۔ اس ٹیسٹنگ کے بعد کل 28 لوگ کوروناپازیٹو پائے گئے۔

ان میں سے زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کسی کو کوئی بھی صحت سے متعلق کوئی بھی پرشیانی نہیں تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وقت رہتے ٹیسٹنگ کرنے سے ایسا ہوا ہے۔ اب ہیلتھ آفیسر کی دیکھ،ریکھ اور ان کی رائے مشورہ لیتے ہوئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔

زی نیوزکا اسٹوڈیو سیل: اتنی تعداد میں کوروناپازیٹو ملازمین کے ملنے کے بعد زی نیوز نے اپنا اسٹوڈیو اور پورا نیوز روم سیل کردیا ہے۔ فی الحال پورے آف کو سینیٹائز کیا جارہا ہے۔ جب تک آفس پوری طرح سے سینیٹائز نہیں ہوجاتا ہے تب تک باقی کے ملازمین دوسرے آفس سے کام کریں گے۔

کمنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹسٹنگ مسلسل جاری ہے۔ باقی کے سبھی ملازمین کا بھی ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ زی میڈیا کارپوریشن لمیٹیڈ میں 2500 ملازمین کام کرتے ہیں۔ کمہنی نے کہا یہ چیلنج سے بھرا وقت ہے اور اپنے ملازمین کی جلد ہی صحت یاب ہونے کی دعا اور امید ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہوئے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اور یہاں کے حالات مسلسل بگڑ ر ہے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2005 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 35،058 ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1249 تک جاپہنچی ہے جبکہ 8437 افراد اس وبا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 11745 افراد اس وباسے متاثر ہوئے ہیں اور 694 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 4804 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس وبا کے کیسز میں پانچ عدد(فائیو فیگر) کی فہرست میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 11،760 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 81 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 4406 لوگ اس بیماری سے شفایایب بھی ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے اور یہاں بھی متاثرین کی تعداد پانچ عدد کے پار پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے نئے کیس سامنے نہیں آئے ہیں تاہم آٹھ متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ یہاں اب تک 10،054 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4485 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔