قومی ترانہ: پرمود متالک جیسوں سے سننے کا براوقت نہیں آیا: ضمیر احمد خان

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2022, 7:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک بھر میں پیر سے اسکولس کھل گئے۔ اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا۔ کورونا کی چوتھی لہر کے خدشات اور بعض اضلاع میں گرم لہر کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ کے درمیا ن پیر سے ریاستی حکومت نے اسکولس کھول دئیے ریاست بھر میں تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اسکولوں کو سجایا گیا اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔

کورونا کی وجہ سے گزشتہ تین سال کے دوران تعلیمی سرگرمی متاثر رہی اب اسکول کھلتے ہی بچوں نے کافی جوش و خروش کے ساتھ اسکولوں کی طرف رخ کیا۔چونکہ امسال تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز بروقت ہوا ہے اس لئے حکومت نے پہلے پندرہ دن تک بچوں کو لرننگ ریکوری کے لئے مختص کرنے کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ گزِشتہ دوسال کے دوران کورونا کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کو جو نقصان پہنچا اس کو کچھ حد تک پورا کیا جا سکے۔اسکولوں کی شروعات جشن کے ماحول میں کرنے محکمہ تعلیم کے فیصلہ کے پیش نظر تمام اسکولوں میں مقامی اراکین اسمبلی اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں جشن کے ماحول میں تعلیم کی شروعات کی گئی۔

شہر کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقہ میں آنے والے ایک سرکاری ارد و اسکول میں رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان نے بچوں کے ساتھ شریک ہو کر تعلیمی سال کے آغاز کی خوشی منائی اس اسکول میں رکن اسمبلی نے تعلیمی سال کی شروعات قومی ترانے کے ساتھ کی اور مدارس میں قومی ترانہ پڑھنے کی مانگ کرنے والے ہندو شدت پسند تنظیموں نے کارکنوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ پڑھنے کے لئے کسی شدت پسند تنظیم کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قومی ترانہ پڑھنا لازمی قرار دینے کی کوئی ضرورت نہیں اس سے پہلے ہی ہم تمام محبت کے ساتھ قومی ترانہ کافی جوش و خروش سے پڑھتے ہیں۔ انہوں نے مدارس میں قومی ترانہ لازمی قرار دینے کے مطالبہ پر کہا کہ قومی ترانہ پڑھنے کے لئے پرمود متالک جیسے شرپسندوں سے سیکھنا پڑے اتنا خراب وقت تو مسلمانوں پر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔اس لئے وہ روزانہ نفرت کا ایک ایک ایجنڈا اٹھانے کے لئے فرقہ پرست تنظیموں کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی بی جے پی حکومت ملک کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔ اپنی بدعنوانیوں اور گھپلوں پر پردہ ڈالنے اور بنیادی مسائل سے عوام کو توجہ کو ہٹانے کے لئے گزشتہ کئی مہینوں سے الگ الگ مسائل اٹھا رہی ہے۔اب قومی ترانے کا معاملہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...