قومی راجدھانی میں کم تعداد میں کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں، یوتھ کانگریس کا دہلی حکومت پر الزام

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2022, 9:21 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈین یوتھ کانگریس نے دہلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ راجدھانی میں کم تعداد میں کورونا کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس نے دہلی کے ایل جی انل بیجل کو مکتوب پیش کرتے ہوئے گزارش کی ہے کہ اگلے 15 دنوں تک یومیہ کم از کم ایک لاکھ ٹیسٹ کرائے جائیں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ پازیٹو معاملے والے لوگوں کو آکسیجن بیڈ فراہم ہوں۔

یوتھ کانگریس کے نمائندہ وفد نے کہا کہ ’’قومی راجدھانی میں ٹیسٹ پازیٹوٹی شرح 30 فیصد کے قریب ہے لیکن ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹا کر 40 ہزار کر دی گئی۔‘‘ یوتھ کانگریس کا الزام ہے کہ دہلی حکومت اس طرح ٹیسٹ کم کر کے کورونا معاملوں کی حقیقی تعداد کو چھپاکر وبا کی تیسری لہر کو سنبھالنے کی اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ ’’دہلی حکومت کی طرف سے جو طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے وہ اروند کیجریوال کے خود بتائے گئے بیانوں کے منافی ہے، کیونکہ انہوں نے ’5 ٹی‘ ٹیسٹ، ٹریسنگ، ٹریٹمنٹ، ٹیم ورک اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹریکنگ اور نگرانی پر توجہ مرکوز کرنے کی بات کی تھی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت نے مہلک دوسری لہر سے سبق نہیں سیکھا، جو اس حقیقت سے عیاں ہیں کہ وزیر اعلیٰ دیگر ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں جبکہ دہلی لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔