کورونا بحران کے دور میں امید کی کرن ہے یوگا: مودی

Source: S.O. News Service | Published on 21st June 2021, 1:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں یوگا پوری دنیا کے لئے امید کی کرن بنا ہوا ہے اور ’یوگا سے تعاون تک‘ کا منتر ایک نئے مستقبل کو راہ دکھائے گا، انسانیت کو مضبوط بنائے گا۔ پی ایم مودی نے پیر کے روز ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آج جب پوری دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے تو یوگا امید کی ایک کرن بنا ہوا ہے۔ بھلے ہی دو سالوں سے دنیا بھر کے ممالک اور ہندوستان میں کوئی بڑی عوامی تقاریب کا انعقاد نہیں ہوا ہو لیکن یوگا ڈے کے تیئں جوش و خروش ذرا بھی کم نہیں ہوا ہے۔

بھگود گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا ’’گیتا میں کہا گیا ہے کہ غموں سے چھٹکارا اور آزادی کو ہی یوگا کہتے ہیں۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی انسانیت کے اس یوگا سفر کو ایسے ہی آگے بڑھانا ہے چاہے کوئی بھی جگہ ہو، کوئی بھی صورتحال ہو، ہر عمر کے لئے ہر ایک کے لئے یوگا کے پاس کوئی نہ کوئی حل ضرور ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں یوگا کے تیئں پرتجسس لوگوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے۔ ملک اور بیرون ملک یوگا اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں یوگا کا بنیادی فلسفہ بنیادی اصول ہے اسے برقرار رکھتے ہوئے یوگا کو لوگوں تک پہنچنا چاہیے، بلا تعطل اور مسلسل پہنچنا چاہیے، یہ کام ضروری ہے۔ اور یہ کام یوگا سے وابستہ لوگوں کو یوگا کے آچاریوں، یوگا مبلغین کو ساتھ مل کر کرنا چاہیے۔ ہمیں خود بھی یوگا کا عہد کرنا ہے، اور سبھی کو بھی اس عہد کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ’یوگا سے تعاون تک‘ کا یہ منتر ہمیں ایک نئے مستقبل کی راہ دکھائے گا، انسانیت کو تقویت بخشے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔