ایڈی یورپا کا بڑا فیصلہ۔شکاری پورہ کی سیٹ بیٹے کے لئے خالی کردینے کا اعلان، سیاست سے ابھی سنیاس نہیں لیں گے؟بیٹے کے حق میں بزرگ قائد کا اچھا فیصلہ: وشواناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2022, 12:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 23؍جولائی (ایس او نیوز)سابق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا ریاستی بی جے پی میں اب بھی اہم مقام رکھتے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کو محسوس کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے بی وائی وجیندرا کو سرگرم سیاست میں لانے کافیصلہ کرلیا ہے۔اپنے بیٹے کے لئے اپنا اسمبلی حلقہ شکاری پورہ کی سیٹ خالی کردینے کا آج باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔آج انجانہ پورہ ڈیم میں باگینا پوجا کرنے کے بعد ایڈی یورپا نے یہ اعلان کیا۔ لیکن ایڈی یورپا نے ابھی یہ اعلان نہیں کیا کہ کیا وہ سرگرم سیاست سے سنیاس لے لیں گے؟ حالانکہ کل ہی انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں کرناٹک میں کانگریس کو اقتدا رپر آنے نہیں دیں گے اور یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی کومضبوط بنانے ریاست کے کئی ایک اضلاع کا دورہ کریں گے۔حالانکہ ایڈی یورپا اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ضعیف اور کمزور بھی ہوگئے ہیں لیکن پیدل چلنے میں انہیں شاید تکلیف ہے، اس لئے لنگڑا کر چلتے ہیں۔اس لئے انہوں نے یہ سوچا ہوگا کہ ان کی حیات ہی میں دوسرے بیٹے وجیندرا کو سیاست میں پروان چڑھتا ہوا دیکھیں۔اسی لئے انہوں نے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے 8ماہ پہلے اپنا اسمبلی حلقہ شکاری پورہ وجیندرا کے لئے خالی کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔ اپنے باپ کے اس اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وجیندرا نے کہا کہ وہ ہر محلہ پر اپنے باپ اور پارٹی کے فیصلے پر عمل کریں گے۔وہ اپنا اگلا فیصلہ ان کے والد کے بیان کی بنیاد پر کریں گے۔پارٹی کا ریاستی نائب صدر ہونے کے ناطے ان کا فرض ریاست بھر کا دورہ کرکے پارٹی کومضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے پچھلے دنوں بھی پارٹی کو متحد کیا ہے۔ آئندہ بھی وہ پارٹی کو متحد اور مضبوط کریں گے۔شکاری پورہ کے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ وہ ان کے والد پر پچھلے ایک مہینہ سے دباؤ ڈال رہے تھے کہ مجھے سرگرم سیاست میں لایا جائے۔ایڈی یورپاسے واپس بنگلور آ کر ان پر دباؤ ڈالا تھا۔ اس طرح ان کے والد نے آج باقاعدہ اپنے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پارٹی کو بھی اپنا فیصلہ کرنا ہے۔ اس بنیاد میں اپنا اگلا فیصلہ کروں گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اس معاملہ میں میرے والد پر دباؤ ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وجیندرا نے کہاکہ ایڈی یورپا سیاست سے سبکدوش نہیں ہوئے ہیں۔سبکدوشی کا لفظ ان کے والد کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔پچھلے دنوں بھی انہوں نے پارٹی کو جوڑنے اور مضبوط بنانے کا کام کیا تھااور آئندہ بھی یہ کام کریں گے۔حالانکہ پچھلے دنوں وزیراعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعد بھی ایڈی یورپا نے یہی کہا تھا کہ وہ پارٹی کے لئے کام کریں گے۔ ان کے باپ کے بیان کو دہراتے ہوئے آج وجیندرا نے بھی اپوزیشن پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی کوواپس اقتدار پر لے آئیں گے۔اس سلسلہ میں وہ ریاست بھر کا دورہ کریں گے۔ شکاری پورہ حلقہ خالی کردینے ایڈی یورپا کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیر جی سی مادھو سوامی نے کہاکہ یہ ایڈی یورپا کا فیصلہ ہے پارٹی کا نہیں۔ اس معاملے میں پارٹی نے ایڈی یورپا سے کچھ نہیں کہا ہے۔یہ ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے، اس پر وہ زیادہ تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

وجیندرا جوان ہیں:ایڈی یورپا کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے رکن کونسل ایچ وشواناتھ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ایڈی یورپا80برس کے ہوچکے ہیں اور اس عمر میں سرگرم سیاست میں حصہ لینا مشکل ہے۔ انہیں پارٹی ٹکٹ دیا جانا بھی مشکوک ہے۔ان کے بیٹے وجیندرا جوان ہیں۔انہیں سرگرم سیاست میں آنا چاہئے۔وجیندرا کے حق میں ان کے والد کا یہ فیصلہ بہت اچھا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 75برس سے زیادہ عمر والوں کو بی جے پی ٹکٹ نہیں دے رہی ہے۔پچھلی مرتبہ ایڈی یورپا کو رعایت دی گئی تھی۔یہ ایڈی یورپا کو بھی معلوم ہے۔کس وقت کیا فیصلہ کرنا چاہئے ایڈی یورپا اچھی طرح جانتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...