ہر طبقے کے لوگ چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ان کا نمائندہ ہی بنے، لیکن قیادت کسے ملے گی یہ فیصلہ ہائی کمان ہی کر سکتی ہے کوئی اورنہیں: ضمیر احمد خان

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2022, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍جولائی(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کودوبارہ ریاست کا وزیر اعلیٰ بنانے کے متعلق چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کا بیان ان کے اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار کے درمیان لفظی جنگ کا موضوع بن گیا ہے۔ ہفتہ کے روز بیلگاوی میں ضمیر احمد خان نے اس بات کو دہرا یا کہ ریاست کے عوام چاہتے ہیں کہ سدارامیا ایک باراور وزیر اعلیٰ بنیں۔جس پر سخت برہم ہو کر شیو کمار نے یہاں تک دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ایسی بیان بازی جار ی رکھی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران ضمیر احمد خان نے ہفتہ کے روز بیلگاوی میں کہا کہ ڈی کے شیو کمار کا یہ بیان کہ زبان بند کر کے پارٹی کے لئے کام کریں تمام کے لئے تھا صرف ان کے لئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار نے ان کو ذاتی طور پر ایسا کچھ نہیں کہا اور اگر وہ کہیں بھی تو بڑے ہیں ایسا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیو کمار نے صرف اتنا کہا ہے کہ سب سے پہلے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں۔ضمیر احمد نے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں کا بہت بڑا طبقہ چاہتا ہے کہ سدارامیا دوبارہ وزیر اعلیٰ بنیں، اسی احساس کو انہوں نے پیش کیا ہے، لیکن اس معاملہ میں پارٹی اعلیٰ کمان کی طرف سے جو فیصلہ لیا جائے گا وہی قطعی ہوگا۔اس معاملہ میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ سدارامیا اتسوا پروگرام کے لئے مسلمانوں کو زیادہ تعداد میں جمع کرنے کے مقصد سے وہ ریاست کے شمالی حصہ کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ سدارامیا کو مسلمانوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے صرف یہی بات دہرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ چاہتا ہے کہ انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ ان کا نمائندہ ہو۔ وکلیگا فرقہ سے وزیر اعلیٰ بنے یہ بات سب سے پہلے ڈی کے شیو کمار نے ہی کہی تھی۔

ضمیر احمد خان کا بیا ن پارٹی مخالف نہیں: رحمن خان

اس دوران ریاستی کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی کے چیرمین اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان نے سابق وزیر اور رکن اسمبلی ضمیر احمد خان سے کہا ہے کہ اس معاملہ پر وہ برسر عام بیان بازی کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں کہ ضمیر احمد خان کے کہہ دینے سے سدارامیا وزیر اعلیٰ بن جائیں گے یا پھر اس سے ڈی کے شیو کمار کو کوئی فائدہ یا نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر احمد کا یہ کہنا کہ مسلم طبقے کے کسی رہنما کو بھی وزیر اعلیٰ بننے کا موقع ملنا چاہئے۔ یہ بیان پارٹی مخالف بالکل نہیں ہے، اس لئے ان کے خلاف کسی طرح کی تادیبی کارروائی کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر احمد سے صرف اتنا کہا جائے گا کہ وہ اپنے بیانات برسر عام نہ دیں۔ صرف ضمیر احمد خان سے ہی نہیں بلکہ تمام سے کہا جائے گا کہ آئندہ برسرعام ان اُمور پر بیان بازی نہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

چئیترا کنداپورا بی جے پی ٹکٹ فراڈ معاملہ میں 2 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء ، 76 لاکھ روپے بازیافت - 8 ملزمین گرفتار

بی جے پی سے اسمبلی ٹکٹ دلانے کے نام پر کٹر ہندوتوا وادی کارکن چئیترا کنداپورا کی طرف سے گووندا بابو نامی تاجر کے ساتھ کیا گیا جو 5 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ ہے اس تعلق سے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پولیس کمشنر بی دیانندا نے کہا کہ چئیترا کنداپور اس کے ساتھیوں کی ...

کرناٹک میں 1,17,646 بی پی ایل کارڈس ترمیم کیلئے منظور؛ عنقریب نئےبی پی ایل کارڈس کے لئے عرضیاں داخل کرنے کی اجازات

محکمہ خوراک نے بی پی ایل کارڈ ہولڈرس کو ایک اچھی خبر یہ دی ہے کہ جن بی پی ایل کارڈ ہولڈرس نے ترمیم کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ پچھلے ایک ماہ میں 53219 مستفید ین نے نظرثانی کے لئے عرضیاں داخل کی تھیں۔ جملہ 3 لاکھ 70 ہزار عرضیاں ترمیم کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ ان عرضیوں میں سے ایک لاکھ 17 ...

کرناٹک میں بارش کی کمی سے 42 لاکھ ایکٹرعلاقہ کی فصلیں تباہ؛ جلد ہی مرکز کو رپورٹ روانہ کی جائے گی: کرشنا بائرے گوڈا

کرناٹک کے  وزیر برائےمحصولات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا کہ ریاست کے 195 تعلقہ جات کو قحط زدہ قرار دیا جا چکا ہے اور اور ان تعلقہ جات کے لئے مرکز سے معاوضہ کے لئے عرضی داخل کرنے کا میمونڈرم ایک ہفتہ کے اندر پیش کیا جائے گا۔