پانی کے لیے لائن میں کھڑی تھیں خواتین، مارپیٹ میں ایک کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2019, 10:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی ماحولیات کا حوالہ دے کر اکثر یہی کہا جاتا ہے کہ مستقبل میں پینے کے پانی کے لئے انسانوں کے درمیان جنگ ہو گی  لیکن یہ مستقبل آج ہی کے وقت میں سچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔آندھرا پردیش میں پیر کو ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا جہاں پینے کے پانی کے لئے دو خواتین میں لڑائی ہوئی،معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک خاتون کی جان ہی چلی گئی۔اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور اب جانچ بھی چل رہی ہے۔آندھرا پردیش کے سریکاکلم ضلع میں پیر کو عوامی نل پر جب خواتین پانی بھر رہی تھیں، تو لائن ٹوٹنے کے چکر میں خواتین کے دو گروپ میں جھگڑا ہو گیا۔اس دوران 38 سال کی تاتی پڈی پدما پر کچھ خواتین نے حملہ بولا اور ان کی موت ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق، خواتین کے گروپ نے تاتی پڈی پدما پر اسٹیل کے برتن سے حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔علاقائی پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ دقت تب شروع ہوئی، جب نل پر کچھ خواتین نے لائن کو توڑ دیا،پدما اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی، اس نے اسے لے کر اعتراض کیا، بس یہی جھگڑے کی وجہ بنا،اسے لے کر کہا سنی ہوئی، جس کے بعد کچھ خواتین نے اس پر حملہ کر دیا،پدما کو سر میں چوٹ آئی اور اس موقع پر ہی موت ہو گئی۔اب تک اس معاملے میں پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے، جس کی شناخت سدرمما کے طور پر ہوئی ہے۔غور طلب ہے کہ آندھرا پردیش کے مختلف علاقے مانسون کی تاخیر کی وجہ سے پینے کے پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ریاست میں مانسون کی تاخیر کی وجہ سے اہم ذخائر میں پانی کی سطح گر گئی ہے۔غور طلب ہے کہ اس وقت ملک کے کئی حصوں میں سیلاب کی صورتحال بن رہی ہے تو وہیں کچھ ضلع ایسے ہیں جو پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں،پھر چاہے وہ آندھرا پردیش ہو یا پھر چنئی، ہر جگہ پینے کے پانی کا بحران ہے جو عام لوگوں کے لئے تشویش بنتا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...