ہندوستان: 24 گھنٹے میں 37 ہزار نئے کورونا کیسز درج، 24 ہزار صحت یاب، 587 اموات

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 9:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ بات راحت کی ہے کہ اس وبا سے تقریباً ساڑھے چوبیس ہزار افراد شفایاب ہوئے اور صحدمند ہونے والوں کی تعداد 7.24 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ملک میں ایک دن میں پہلی بار 24491 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ میں وائرس کے نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 37148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کل کے مقابلہ میں 3277 کم ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد اب 11.55 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 37148 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1155191 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 587 سے بڑھ کر 28084 ہوگئی۔ اسی عرصہ میں 24491 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد 724578 ہوچکی ہے۔ فی الوقت ملک میں کورونا وائرس کے 402529 فعال کیسز ہیں۔

ملک کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8240 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 176 افراد کی موت ہوگئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 318695 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12030 ہے، جبکہ 175029 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے مقام پر براجمان ریاست تمل ناڈو میں 4985 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اوراسی عرصہ میں 70 افراد کی موت، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 175678 اور مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی ہے۔ ریاست کے اسپتالوں سے 121776 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں اب تک 123747 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3663 ہوگئی ہے۔ اب تک قومی راجدھانی میں 104918 مریض جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں 67420 افرادوائرس کا شکار ہوئے ہیں اور1403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 23795 افراد بھی صحت مند ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں اترپردیش اور گجرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ریاست میں 53724 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 696 ہوگئی ہے جبکہ 24228 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگیاہے۔ ریاست میں اب تک 51160 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 1192 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 30831 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ساتویں نمبر پرہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 49353 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2162 افراد ہلاک۔ ریاست میں 35678 افراد بھی اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہندوستان کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46274 تک پہنچ چکی ہے اور 422 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 34323 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...