کرناٹکا میں کوروناکےمریضوں کی تعداد گیارہ ہزار کو پار کرگئی؛ ایک ہی دن 445 معاملات؛ بھٹکل کے ایک شخص کی رپورٹ مینگلور میں نکلی پوزیٹیو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2020, 1:25 AM | ریاستی خبریں |

بھٹکل  26/جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھتے ہوئے آج گیارہ کے ہندسے کو پار کرگئے جبکہ آج جمعہ کو ایک ہی دن 445معاملات سامنے آئے۔اُدھر مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ بھٹکل کے ایک شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جو کچھ  دنوں سے بیمار تھے۔

آج کی ہیلتھ بلٹین میں پھر ایک بار بنگلور میں سب سے زیادہ کورونا کے معاملات سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے اور یہاں آج ایک ہی دن 144 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے مگر سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ  ان معاملات میں صرف 14 لوگوں کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ اُنہیں کس کورونا مریض سے  رابطہ ہونے پر یہ مرض آیا ہے، جبکہ دیگر سو سے زائد لوگوں کے رابطے ہی نہیں مل پائے ہیں کہ اُنہیں کس کے رابطے میں آنے کی وجہ سے کورونا  لاحق ہوا۔

آج جمعہ کو ایک ہی دن کورونا سے  دس لوگوں  کی جانیں گئیں جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 180 ہوگئیں جس میں سب سے زیادہ اموات بنگلور سے ریکارڈ ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک بنگلور میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ہے۔آج جن دس  لوگوں کی جانیں گئیں ہیں، اُن میں تین مریضوں کی عمر 40 کے لگ بھگ تھی جس میں  ایک 45 سالہ بنگلور کاشخص بھی شامل ہے جس میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔

آج ایک ہی دن ریاست کے مختلف حصوں سے 246 لوگوں کو صحت مند ہونے پر اسپتالوں سے رخصت بھی کیا گیا ہے۔

مینگلور میں 33 نئے معاملات:  مینگلور میں جمعہ کو ایک ہی دن کورونا کے 33 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ آج  34 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج جن لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے گئے ہیں اُن میں 15 لوگ دمام (سعودی عربیہ) اور قطر سے لوٹے تھے اور انہٰیں منگلور میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ جبکہ دیگر لوگ دوسرے کوویڈ۔19 مریضوں کے ابتدائی رابطے میں رہنے کی وجہ سے  متاثر ہوئے ہیں۔ آج جن 33 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اُن میں ایک سابق رکن اسمبلی کی دُختر بھی شامل ہے جو بنگلور سے لوٹی تھی اور لوٹتے ہیں اسے کورنٹائن کیا گیا تھا۔

اُترکنڑا میں چھ معاملات:   آج ضلع اُترکنڑامیں کورونا کے چھ معاملات سامنے آئے ہیں اُس میں دو ہوناور، دو  یلاپور، ایک  ہلیال اور ایک انکولہ سے ہے۔

بھٹکل کے ایک مریض کی رپورٹ پوزیٹیو ہونے کی  خبر:   اس بیج مینگلور سے جمعہ دیر رات کو خبر موصول ہوئی ہے کہ  بھٹکل مین روڈ کے ایک  70 سالہ شخص جو کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے اور کل جمعرات کو  ہی  انہیں مینگلور کے ایک پرائیویٹ  اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اُن کی رپورٹ آج جمعہ کو کورونا پوزیٹیو نکلی ہے۔  ویسے تو آج کے ہیلتھ بلٹین میں ان کا تذکرہ نہیں ہوا ہے مگر کہا جارہا ہے کہ کل  سنیچر کے بلٹین میں تذکرہ ہوسکتا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...