کیا سَنگھ ’بھارت ماتا کی جئے‘ نعرہ بلند کرنا چھوڑے گا، کیونکہ پہلی بار یہ نعرہ ایک مسلم نے لگایا تھا: پینارائی وجین

Source: S.O. News Service | Published on 26th March 2024, 11:35 AM | ملکی خبریں |

ملپورم، 26/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) ایک طرف لوک سبھا انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، اور دوسری طرف ملک میں سی اے اے نافذ کیے جانے کے خلاف کچھ ریاستوں میں لگاتار تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین بھی سی اے اے نافذ کیے جانے کے خلاف ہیں اور لگاتار اس تعلق سے بی جے پی و آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اپنے بیانات میں کئی بار وہ بی جے پی و آر ایس ایس کی مسلم منافرت کا بھی تذکرہ کر چکے ہیں۔ آج (25 مارچ) انھوں نے اپنے ایک بیان میں سوال اٹھایا کہ ’بھارت ماتا کی جئے‘ اور ’جئے ہند‘ کے نعرے سب سے پہلے مسلم اشخاص نے لگائے تھے، تو کیا سَنگھ پریوار ان نعروں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے!

مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سینئر لیڈر پینارائی وجین نے یہ بیان شمالی کیرالہ کے مسلم اکثریتی ضلع ملپورم میں دیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ مسلم حکمرانوں، ثقافتی کارکنان و افسران نے ملک کی تاریخ و جدوجہد آزادی میں اہم کردار نبھایا ہے۔ مثال پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عظیم اللہ خان نامی ایک مسلم شخص نے ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ دیا تھا۔ وجین کہتے ہیں کہ ’’یہاں آئے سَنگھ پریوار کے کچھ لیڈران نے اپنے سامنے بیٹھے لوگوں سے ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ بلند کرنے کو کہا۔ یہ نعرہ کس نے دیا تھا؟ مجھے نہیں پتہ کہ سَنگھ پریوار کو یہ جانکاری ہے یا نہیں، کہ اس شخص کا نام عظیم اللہ خان تھا۔‘‘ پھر طنزیہ انداز میں انھوں نے کہا کہ ’’پتہ نہیں سَنگھ پریوار کے لوگ اس نعرے کا استعمال بند کریں گے یا نہیں، کیونکہ یہ نعرہ پہلی بار ایک مسلمان نے لگایا تھا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ پینارائی وجین متنازعہ سی اے اے کے خلاف ریاست میں سی پی ایم کے ذریعہ منعقد لگاتار چوتھی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے مسلمانوں کے تعلق سے کئی اہم باتیں لوگوں کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’عابد حسن نامی ایک پرانے سفیر نے سب سے پہلے ’جئے ہند‘ کا نعرہ بلند کیا تھا۔‘‘ ساتھ ہی وجین نے کہا کہ مغل شہنشاہ شاہجہاں کے بیٹے دارا شکوہ کے ذریعہ اصل سنسکرت پاٹھ سے 50 سے زائد اُپنشد کا فارسی میں ترجمہ کیا گیا جس سے ہندوستانی گرنتھوں کو دنیا بھر میں پہنچانے میں مدد ملی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سے مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کی حمایت کرنے والے سَنگھ پریوار کے لیڈران و کارکنان کو اس تاریخی حقیقت کی جانکاری رکھنی چاہیے۔ یہ سمجھنا چاہیے کہ دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی ملک کی تحریک آزاد مین اہم کردار نبھایا تھا۔

سی اے اے کے تعلق سے وزیر اعلیٰ وجین نے کہا کہ ’’مرکز میں آر ایس ایس کی قیادت والی بی جے پی حکومت سی اے اے نافذ کر کے مسلمانوں کو ملک میں دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیرالہ کے جمہوری طور پر بیدار لوگ اس قدم کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔‘‘ وجین کے مطابق مرکزی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سی اے اے کا مقصد پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے پڑوسی ممالک سے آئے ان پناہ گزینوں کو شہریت دینا ہے جو ملک میں پناہ چاہتے ہیں، لیکن اس کا حقیقی مقصد مہاجر مسلم پناہ گزینوں کی شہریت کو غیر قانونی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو چھوڑ کر دنیا کے کسی بھی ملک نے کبھی بھی پناہ گزینوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...