کانگریس اقتدار میں آتے ہی سی اے اے ختم کردے گی ؛ کانگریس کے سینئر ترجمان پون کھیڑا کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت بھلے ہی الیکشن سے قبل شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے نافذ کرنے کے لئے پرتول رہی ہے لیکن کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آتے ہی اس سیاہ قانون کو منسوخ کردے گی۔ پارٹی کے سینئر ترجمان پون کھیڑا نے پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا اور کہا کہ سی اے اے کے خلاف ماضی میں بہت شدید احتجاج ہو چکا ہے اور اس کی وجہ سے شہریوں میں بے چینی بھی پائی جارہی ہے اس لئے کانگریس پارٹی اس قانون کو منسوخ کردے گی۔ 

 پون کھیڑا نے اس قانون کو منسوخ کرنے کی اصل وجہ یہ بیان کی کہ  سی اے اے سے قبل آسام میں داخل ہونے والے بنگلہ دیشیوں کو شہریت دینے کے لئے کٹ آف تاریخ  ۱۹۷۱ء کی تھی جو کہ بالکل مناسب تھی اور اس سے یہ بات یقینی ہورہی تھی کہ اصل حقداروں کو ہی شہریت دی جائے گی لیکن سی اے اے کی وجہ سے  یہ کٹ آف تاریخ ۲۰۱۴ء ہو جائے گی جو آسام میں آبادی کا تناسب بگاڑ دے گی۔پون کھیڑا نے اس دوران وزیر اعظم مودی کو تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور پوچھا کہ منی پور میں اتنا تشدد ہونے کے باوجود  وہ اب تک منی پور کیوں نہیں گئے ؟ 

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...