وزیرداخلہ کاہندومسلمان،سبھی ہندو پناہ گزینوں کو شہریت دینے جا رہے ہیں: امت شاہ
نئی دہلی،02/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ ملک میں دراندازی کو روکنے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ 'ہم این آر سی لاکر دراندازوں کو چن-چن کر باہر نکالیں گے۔ وہیں امت شاہ نے یہ بھی زور دے کر کہا ہے کہ ہندو پناہ گزینوں کے لئے بھی حکومت پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ترمیم بل لا کر تمام ہندو پناہ گزینوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی۔اس سے پہلے جموں و کشمیر میں صدر راج کی مدت 6 ماہ بڑھانے اور جموں و کشمیر ریزرویشن بل پر راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وادی سمیت جموں کشمیر کے ہر حصے کے لوگوں کی ترقی کے لیے نریندر مودی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے داخلہ وزیر امت شاہ نے کہا کہ ریاست میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔شاہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن جب بھی تیار ہوگا، مرکزی حکومت ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کرے گی۔وزیر داخلہ کے جواب کے بعد ایوان نے اس قرارداد اور بل کو منظور کردیا۔لوک سبھا انہیں پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ایوان بالا نے آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے پیش تجویز کو نامنظور کر دیا۔اس سے پہلے شاہ نے بحث کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔یہ پیغام جموں کشمیر مسئلے کا حل نکالنے اور وادی کے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے ہندوستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی دہشت گردی کے قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی ہے اور ہم اس کو ہر پل ادا کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔