کرناٹک میں این آر سی نافذ کرنے نہیں دیا جائے گا۔ ایس ڈی پی آئی ریاست گیر سطح پر عوامی مہم چلائے گی؛ عبدالحنان کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd October 2019, 7:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 3/اکتوبر(ایس او نیوز/پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کرناٹک میں NRC نافذ کرنے کے اعلان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں کرناٹک میں NRCکو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ نیشنل رجسٹررآف سیٹریزن سے شہریوں کے دستاویزات میں جو خامیاں ہیں اس کو تصیح کرنے کے بجائے ملک کے پرامن شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور NRCکو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے معصوم شہریوں کو سیاسی یرغمال بنانے کی ایک سازش کی جارہی ہے۔ جسے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کبھی  بھی نافذ کرنے نہیں دے گی۔

مرکزی بی جے پی حکومت نوٹ منسوخی اور جی ایس ٹی جیسے فضول او ر عوام مخالف پالیسیوں کے بعد اب مسلم مخالف NRCکو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جسے ایس ڈی پی آئی کسی بھی حالت میں قبول نہیں کرے گی۔ ایس ڈی پی آئی NRCکے خلاف ریاست گیر سطح پر عوامی مہم چھیڑ کراپنا احتجاج درج کرائے گی۔این آر سی کو روکنے کیلئے کتنی بھی قربانیاں دینی پڑے ایس ڈی پی آئی اس کیلئے تیار ہے۔ ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے ریاست کی   تمام سیاسی، سماجی اور ملی جماعتوں سے اور مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ  NRCکے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ ریاست کے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بلاخوف NRCکے خلاف جو ایک سازش ہے  اپنی آواز بلند کریں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...