ہدایت صرف راہل گاندھی کو ہی کیوں، پی ایم مودی و امت شاہ کو کیوں نہیں؟ کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 5:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن (ای سی) کے ذریعے اپنی تقاریر میں ’مزید احتیاط برتنے‘ کی دی گئی ’ہدایت‘ پر کانگریس نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ کانگریس کے لیڈر جئے رام رمیش اور دگ وجہ سنگھ نے پوچھا ہے کہ آخر راہل گاندھی کو ہی احتیاط برتنے کی ہدایت کیوں، وزیر اعظم کے خلاف کیوں کچھ نہیں کہتے، وزیر داخلہ کے خلاف کچھ کیوں نہیں بولتے؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں تقاریر کے دوران مزید احتیاط برتنے کے لیے کہا ہے۔ ای سی کی اس ایڈوائزری پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اعتراض کرتے ہوئے ای سی سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ ’’یہ غیرجانبدار ادارہ آخر کس کے اشارے پر چل رہا ہے؟ وزیر اعظم کے خلاف کچھ کیوں نہیں کہتے، وزیر داخلہ کے خلاف کچھ کیوں نہیں کہتے۔ ہمت دکھانی چاہئے اور مودی وامت شاہ کو بھی نوٹس جاری کرنا چاہئے۔ انہیں بھی ہدایت دینی چاہئے، صرف راہل گاندھی کو ہی مشورہ کیوں دیتے ہیں؟‘‘

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ نے بھی الیکشن کمیشن پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے۔ الیکشن کمیشن جانبداری اور تعصب برت رہا ہے۔ کرناٹک انتخابات میں جب مودی کھلے عام بجرنگ بلی کے نام پر ووٹ مانگ رہے تھے، جب مودی پلوامہ کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگ رہے تھے، تب الیکشن کمیشن کیا کر رہا تھا؟ الیکشن کمیشن بی جے پی کے بیانات پر خاموش رہتا ہے۔

جئے رام رمیش اور دگ وجے سنگھ نے پی ایم مودی کے دورۂ کشمیر کو نشانہ بنایا ہے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ کیا منموہن سنگھ وادی میں نہیں  جاتے تھے؟ یہ مودی ایونٹ مینیجر ہے، ہر چیز کو ایونٹ بنا دیتا ہے۔ جبکہ جئے رام رمیش نے کہا کہ لوگوں کو وہاں دھمکی دے کر لایا جا رہا ہے، لوگوں کو زبردستی سری نگر لے جایا جا رہا ہے، ہمارا تو یہ سوال ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ کب ملے گا اور وہاں الیکشن کب ہوں گے؟

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...